جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت حنزہ کے نام سے ہوئی جو فلائٹ نمبر ED 321 کے ذریعے ابو ظہبی سے پاکستان پہنچا تھا۔
ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی، سسٹم میں ملزم کی روانگی کا کوئی ریکارڈ نہیں پایا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹرایف آئی اے اسلام آباد زون کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی دستاویزات اسلام آباد
پڑھیں:
دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم سے 23 عدد فائیو شاٹ گنز، 8 عدد بارہ بور بندوقیں، 2 عدد سب مشین گن، ایک نیم خودکار ہتھیار اور 11 عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر پولیس نے ایک چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلاس میں قراقرم ہائی وے سے متصل بازار میں واقع ایک دکان پر ایس ڈی پی او سٹی محمد اویس الیاس کی قیادت میں ایلیٹ پولیس تھانہ کے کے ایچ پولیس نے سکیورٹی برانچ دیامر کی نشاندہی اور معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے، کارروائی کے دوران دکان کے مالک، کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے 23 عدد فائیو شاٹ گنز، 8 عدد بارہ بور بندوقیں، 2 عدد سب مشین گن، ایک نیم خودکار ہتھیار اور 11 عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لی گئی۔ ملزم کو پولیس اسٹیشن KKH منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسلحہ ضبط کر کے ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔