سوڈان میں اسپتال پر ڈرون حملہ، 70 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سوڈان کے دارفور علاقے میں سعودی اسپتال پر باغی فورسز کے حملے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ٹیچنگ میٹرنل اسپتال کو باغی فورسز نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ چکی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ سعودی ٹیچنگ میٹرنل اسپتال پورے علاقے کا واحد صحتی مرکز تھا اور حملے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس حملے کے بعد علاقے میں علاج کی سہولتوں کی شدید کمی ہو گی اور صحت کے شعبے میں بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوڈانی حکام کے مطابق یہ حملہ باغی فورسز کی جانب سے کئے جانے والے مسلسل حملوں کا حصہ ہے، جنہوں نے اس سے قبل تیل کی تنصیبات اور دیگر اہم مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔ اسپتال پر حملے کے بعد اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف سعودی عرب نے سوڈان میں اسپتال پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس پر عالمی برادری کو غور کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال پر
پڑھیں:
روس کا یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ
یوکرین کیجانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں بندرگاہ پر موجود ایک جہاز کو نقصان پہنچا، جس پر ترکیہ کا جھنڈا لگا ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوا ہے۔ یوکرین کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں بندرگاہ پر موجود ایک جہاز کو نقصان پہنچا، جس پر ترکیہ کا جھنڈا لگا ہوا تھا۔ دوسری جانب یوکرین کے نائب وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ روسی حملوں کا مقصد یوکرین کی سویلین، لاجسٹکس اور تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس منظم طریقے سے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کر رہا ہے۔