علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورکےخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں، گروپ میں شامل افراد نےبانی پی ٹی آئی سے جیل اورمقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کےانبارلگائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان،شکیل خان، جنید اکبراور مشال یوسفزئی شکایت لگانےوالوں میں شامل ہیں، شکایت پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون بھی وزیراعلیٰ کےخلاف شکایت لگائیں۔ان کے علاوہ قاضی انورایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی شکایت لگانےوالوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مخالف دھڑے نےبانی پی ٹی آئی کو صوبےمیں بیڈگورننس اور کرپشن سےآگاہ کیا تھا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول کیا۔ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو مبارک باد بھی دی ہے، علی امین گنڈاپور پر دو عہدوں کا بوجھ تھا، علی امین گنڈاپور بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے اور پارٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔صوبائی صدر انصاف لائرز فورم قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ انی پی ٹی آئی کو صرف اتنا کہا تھا کہ احتساب کاکوئی طریقہ کار ہونا چاہیے، میرے کہنے پر احتساب کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی شکایات نہیں کی تھی، احتساب کمیٹی پی ٹی آئی پر لوگوں کےاعتماد کو برقرار رکھنے کیلئےبنائی، وزیراعلیٰ کےخلاف انصاف لائرز فورم کےوکلاء نے شکایات نہیں کی۔
قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی ایل ایف کےعلاوہ دیگر وکلاء بھی موجود ہیں، آئی ایل ایف کا وزیراعلیٰ پر اعتماد ہے، ہم نےکسی کےخلاف شکایت نہیں، جیند اکبر کو مبارکباد کیلئے کال کی تھی۔یاد رہے کہ 2 روز قبل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے خلاف اپیلیں دائر
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پی ٹی ا ئی کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 5اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی،پولیس نے کہاکہ ملزمان 5اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں،علی امین سمیت دیگرملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے،پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،علی امین سمیت پی ٹی آئی کے 4رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،حماداظہر، سعید سندھو اور شہبازاحمد کے بھی وارنٹ جاری ہوئے۔
ایئر چیف کے سابق امیدوار جواد سعید کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا کا انکشاف
یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزدکررکھا ہے۔
مزید :