پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی وفاداری کام نہیں آئی بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر انہیں ہٹا دیا گیا۔

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے صوبائی صدارت سے ہٹا کر علی امین گنڈا پور کو کو وفاق کی اکائیوں کو کمزور کرے کی وفاداری کا انعام دیا۔ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے پر چڑھائی کرنے کا حکم دے کر استعمال کرکے فارغ کردیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری ہے ہی نہیں۔ عمران خان ہر دوست، کارکن اور ساتھی کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتے اور

لوگوں کو ملک کے خلاف سازش کے لئے استعمال کر کے بے یارو مددگار چھوڑ دیتے ہیں۔ علی امین کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر عمران خان نے وفاداری کرنے والوں کی کمر میں چھرا گھونپنے کی اپنی روایت پھر دہرائی ہے۔ علی امین کی وفاداری کچھ کام نہ آئی بشری کی شکایتوں پرانہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پنجاب کی سینیر وزیر نے کہا کہ عمران خان کے لیے جس نے جتنی بڑی قربانی دی عمران خان نے اس سے اتنی ہی بڑی احسان فراموشی کی۔ اکبر بابر، جسٹس وجیہہ، نعیم الحق، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان عمران خان کی احسان فراموشی کی چند مثالیں ہیں۔ علی مین گنڈاپور نے عمران خان کے لیے 9 مئی سے لے کر 26 نومبر تک ہر انتشاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عمران نے اسے صوبائی صدارت کی عہدے سے ہٹا کر اچھا صلہ دیا۔ 9 مئی اور 26 نومبر کو نوجوانوں کو استعمال کیا اور پھر انہیں جیلوں میں سڑنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ساری زندگی دوسروں کو اپنے سیاسی مقاصد اور ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے والے کی فطرت آج بھی نہیں بدلی۔ آج کوئی پُرانا دوست ، عہدے دار، ساتھی کارکن ساتھ کھڑا نہیں ہے۔ عقل رکھنے والے سمجھ رکھنے والے اِس شخص کی فطرت کو سمجھیں اور اگلی کسی قسم کی ملک کے خلاف سازش کا حصہ نہ بنیں۔ کسی بھی سازش اور ذاتی مقاصد  کا حصہ بننے سے پہلے سوچیں جو آج علی امین گنڈا پور سوچ رہے ہیں لیکن بہت دیر ہو چکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے استعمال کر علی امین دیا گیا سے ہٹا کے لیے

پڑھیں:

وزن کم کرنے کی نئی دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امید کرن

ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص کرنے والے لوگ جلد ہی ’ایلی للی‘ کمپنی کی نئی اور ’فورگلیپرون‘ وزن کم کرنے والی دوا سے اس کی تازہ ترین طبی جانچ کے بعد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کون سی عام غذائیں ٹائپ 2 ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہیں؟

دوا ساز کمپنی ’ایلی للی‘کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رِکس کے مطابق ’ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہماری تازہ ترین انکریٹین دوا حفاظت و برداشت، گلوکوز کنٹرول اور وزن میں کمی کے لیے ہماری توقعات پر پورا اترتی ہے‘۔

ڈیوڈ رِکس کے مطابق ’اس نئی دوا کی روزانہ ایک گولی کے استعمال سے مطلوبہ فوائد تک پہنچا جاسکتا ہے، اگر یہ دوا منظور ہو جائے تو اسے دنیا بھر کے استعمال کے لیے بڑے پیمانے پر لانچ کیا جا سکتا ہے‘۔

اس دوا کی تیاری سے متعلق کیے جانے والے ٹیسٹ ریزلٹ کے مطابق تقریباً 2 تہائی ٹیسٹ کے شرکا جنہوں نے 36 ملی گرام ’فورگلیپرون‘ کی سب سے زیادہ خوراک لی، ان میں A1C کی سطح 6.5 فیصد سے کم یا اس کے برابر تھی، جو کہ امریکن ڈائیبیٹیز ایسوسی ایشن کی ذیابیطس کی حد سے نیچے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاموش قاتل: ذیابیطس کی تشخیص میں تاخیر خطرناک، ماہرین کا انتباہ

مطالعہ کے شرکا جنہوں نے دوا کی سب سے زیادہ خوراک لی، ان کا اوسطاً 16 پاؤنڈ وزن کم ہوا، جو وزن میں تقریباً 8 فیصد کمی کی نمائندگی کرتا ہے۔

اندازہ ہے کہ یہ دوا 2026 میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کے لیے دستیاب ہوگی۔

کلینکل ٹرائل نے دواسازی کی صنعت میں زبردست دلچسپی پیدا کی ہے اور یہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کے بنیادی طریقہ کو سرنج استعمال کرنے کے بجائے گولی سے بدل سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس دوا نے مریضوں کے بلڈ شوگر کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن کم کرنے میں مدد کی ہے، جبکہ اب تک یہ اُن انجیکشن کی طرح محفوظ ثابت ہوئی ہے، جو ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریض عام طور پر استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایلی للی ٹائپ 2 ذیابیطس ذیابیطس وزن

متعلقہ مضامین

  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • وزیر خزانہ اورنگزیب  عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے 
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کریں گے
  • وزن کم کرنے کی نئی دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امید کرن
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ