وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی بحالی، ترقی اور تجارتی صلاحیت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کی زمین کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت دی تاکہ ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے ریلویز کو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے پر زور دیا۔ انہوں نے مسافروں کو بہتر سفری خدمات فراہم کرنے اور ادارے کو مسابقتی بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ریلویز کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے، مال برادری کو منافع بخش بنانے، اور پیشہ ورانہ و باصلاحیت افرادی قوت کے استعمال کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2022 کے تباہ کن سیلابوں کے باعث پاکستان ریلویز کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا، اور 35 دن تک پٹریاں زیر آب رہیں۔ سیلاب کے بعد مال برداری کے شعبے میں مؤثر حکمت عملی اپنانے سے ابتدائی لاگت کے برابر منافع حاصل کیا جا چکا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ مال برداری کی مارکیٹ میں پاکستان ریلویز کا حصہ 8 فیصد ہے جبکہ رائٹ سائزنگ کے عمل کے ذریعے 18 فیصد غیر ضروری عملہ فارغ کیا جا چکا ہے۔ تھر کول کے مواصلاتی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال، محمد علیم خان، خواجہ محمد آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 22 اپریل سے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورت حال کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں آزمائش کی گھڑی میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہے‘ شہبازشریف کا طیب اردوان کو فون
دیرینہ اور تزویراتی شراکت دار ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی روایت ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
دونوں ملکوں کی قیادت کے مابین باہمی مفاد کے معاملات پر تعاون اور اشتراک کے ضمن میں اعلیٰ سطحی روابط کے لیے ’ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) ‘قائم ہے۔
ایچ ایل ایس سی سی کا ساتواں دور 12/13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب اردوان نے مشترکہ طور پر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ترکیہ کا قومی مفاد کے بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ
کل ہونے والی ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل بات چیت اور پاک ترک کثیر الجہتی اشتراک و تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کی مثال ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ترکیہ دورہ رجب طیب اردوان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز