Daily Ausaf:
2025-04-22@14:22:36 GMT

معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو قتل کر دیاگیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

پشاور(نیوز ڈیسک) نامعلوم افراد کی بڈھ بیر احمد خیل میں‌دہشتگردانہ کارروائی ، فائرنگ کرکے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، مولانا نماز عشاء کے بعد درس سے فارغ ہو کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے دو خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت قرار دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام نے مولانا قاضی ظہور احمد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات قابل قدر تھیں۔ پارٹی نے ان کی جدوجہد کو سراہا اور ان کے قتل کو ایک بڑا نقصان قرار دیا۔مولانا فضل الرحمان نے مولانا قاضی ظہور احمد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے اور لاقانونیت کا راج ہے، جو کہ ملک کے امن و امان کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ کے شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم پولیس افسران کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر قتل کی وجہ کا تعین کرنا قبل از وقت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مولانا قاضی ظہور احمد

پڑھیں:

معروف پاکستانی شیف انتقال کر گئے

راحیل بیگ: معروف پاکستانی شیف ذاکر انتقال کر گئے 

شیف ذاکر امریکہ میں مقیم تھے ،شیف ذاکر ایک ماہ پہلے پاکستان آئے تھے ،معروف شیف ذاکر حسین  کے انتقال کی تصدیق خاندان کے قریبی ذرا ئع نے کی ،شیف ذاکر حسین کئی سالوں تک مختلف نجی چینلز پر پروگرام کرتے رہے،اپنے منفرد ذائقے اور کھانا بنانے کے انداز سے مقبول تھے

شیف ذاکر حسین نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی بنائی

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

متعلقہ مضامین

  • نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود 
  • معروف پاکستانی شیف انتقال کر گئے
  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • سپیکر خیبر پی کے کرپشن الزامات سے بری کمیٹی میں اختلافات
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • اسپیکر بابر سلیم کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • معروف عالم دین علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کرگئے
  • بہار کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی