ٹرمپ نے کولمبیاکی مصنوعات پر25فیصد ٹیرف عائد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیاکی مصنوعات پر25فیصد ٹیرف عائد کردیا ۔کولمبیاکی تمام اشیا پرہنگامی ٹیرف فوری طور پرلاگوکردیا گیا،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں اسے مزید 25 فیصد ٹیرف بڑھا کر50فیصد کردیا جائے گا۔کولمبین صدر نے امریکا سے تارکین وطن لے کرآنےوالی 2فوجی پروازوں کوواپس کردیاتھا ،صدر کولمبیاکا کہنا تھا کہ امریکا تارکین وطن کےساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں کرسکتا۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا کے حکومتی عہدیداروں پر سفری پابندیاں لگا رہے ہیں جبکہ کولمبیا پر جلد مالیاتی پابندیاں بھی عائد کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا کے سامان پر ہنگامی طور پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کر رہے ہیں اور ایک ہفتے میں ٹیرف 50فیصد تک بڑھا دیں گے، کولمبیا نے تارکین وطن کو واپس کر کے امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔
واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔
دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
Post Views: 1