مولانا فضل الرحمٰن کی پارٹی رہنما قاضی ظہور احمد کے قتل کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پارٹی رہنما قاضی ظہور احمد کے قتل کی مذمت کی گئی۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قاضی ظہور احمد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔
انہوں نے مزید کہنا ہے کہ کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے11 ووٹ خرید لیے تھے، ہمارے 8 ووٹ تھے، ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا بہت گندا ڈرافٹ آتا۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، لاقانونیت کا راج ہے۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن قاضی ظہور احمد
پڑھیں:
جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طورپر خوش آئند ہے تاہم حکومت کو اس سےکوئی خطرہ نہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت کی جانب سے سیاسی بلبلے بنتے ہیں۔ پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات کو بلیک میلنگ نہیں سمجھتا۔