اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے این ایف نے9کاروائیوں میں13ملزمان گرفتارکر لیے، کاروائیوں میں3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 150.28 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، تعلیمی اداروں میں کارروائیاں سندھ میں پیٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.

5 کلو گرام چرس برآمد، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد، 2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے16عدد نشہ آور گولیاں برآمد،پشاور میں جی ٹی روڈ ٹول پلازہ نوشہرہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 40.8 کلو چرس، 26.4 کلو افیون برآمد، ملزم گرفتارکر لیا گیا۔بلوچستان میں حب کے علاقے وندر سے28کلو افیون اور10کلو کرسٹل ہیروئن برآمد، کوئٹہ میں نیو سبزل روڈ کے قریب دو گاڑیوں میں چھپائی گئی،5کلو آئس اور20کلو چرس برآمد ،3 ملزمان گرفتار، جناح ٹاؤن کوئٹہ میں دو گاڑیوں میں چھپائی گئی 2 کلو آئس اور 10 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتارہوئے۔ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب ملزم سے 980 گرام آئس برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔    

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ملزمان گرفتار کے قریب

پڑھیں:

نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی

محمد حسن: گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد حیدرآباد میں نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے جبکہ120 گرام  تندوری نان کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی گئی.

180 گرام تندوری نان کی قیمت 24 روپے مقرری کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


 
 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ارتھ ڈے (Earth Day) پر پیغام

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں ہنی ٹریپ میں ملوث دو بڑے گینگز گرفتار
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • امرود