پنجاب کے زرعی شعبے میں خودکار ٹریکٹر سمیت جدید مشینری کا استعمال کیا گل کھلائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پنجاب حکومت زرعی شعبے میں مختلف اصلاحات متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے، جس میں ایک جدید زراعت کا فروغ بھی شامل ہے، چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ہان وے سے ملاقات میں پنجاب کے اندر ای ایگریکلچر کے لیے اسیمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق ہوا ہے۔
اس پیش رفت کے تناظر میں اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم تشکیل دے گی، 17ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں کو پنجاب حکومت کی انقلابی پیشکش
کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچرآلات کی تیاری کے لیے پلانٹ لگائے گی جہاں تیار ہونے والے زرعی آلات ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہارویسٹنگ روبوٹس کے استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ کمپنی پنجاب میں ماڈرن الیکٹرک مشینری کے لیے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنےسمیت گرین ہاؤس پرسولرانرجی سسٹم اورڈرائیورکے بغیرالیکٹرک ٹریکٹر متعارف کروائے گی تاکہ کاشتکار باآسانی جدید مشینری کا استعمال کرتے ہوئے کم خرچ میں زیادہ پیدوار حاصل کرسکیں۔
’یہ زرعی شعبے میں انقلاب ہوگا‘
صوبائی وزیرزارعت عاشق کرمانی کے مطابق یہ پیش رفت زرعی شعبے میں انقلاب کا باعث ہوگی، چینی کمپنی ای ٹریکٹراور دیگرالیکٹرک مشینری کے لیے چارچنگ پلانٹ لگائے گی اور لاہور ویسٹ میجنمنٹ کو ای ٹریکٹرسمیت دیگرمشنیری فراہم کرے گی۔
’اے آئی فورس ٹیک کمپنی جدید زراعت کے فروغ کے لیے پانی کے کم سے کم استعمال سے کیسے زیادہ پیدوار حاصل کرنے کے امکانات پر بھی توجہ دے گی، ڈیجیٹل پلانٹیشن لیب کا قیام بھی عمل میں لایا جائےگا۔‘
مزید پڑھیں:عوامی فلاح کے منصوبوں میں پنجاب سب صوبوں پر بازی لے گیا
’حکومت کی جانب سے 85 ہارس پاور سے بڑے ٹریکٹر کاشتکاروں کو کرائے پر فراہم کیے جائیں گے، جس سے چھوٹے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔‘
صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی کے مطابق پنجاب کے زرعی شعبے کو ڈیجٹلائز کرکے جدید زراعت کو فروغ دیا جارہا ہے، انہوں نے پنجاب بھر میں ترقی کے اس عمل کو جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکٹرک ٹریکٹر پنجاب ٹکنالوجی جدید زراعت چارجنگ اسٹیشن روبوٹک ایگریکلچرآلات زرعی شعبے سولرانرجی سسٹم عاشق کرمانی کاشتکار ماڈرن الیکٹرک مشینری ہارویسٹنگ روبوٹس وزیر زارعت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرک ٹریکٹر ٹکنالوجی چارجنگ اسٹیشن سولرانرجی سسٹم کاشتکار ماڈرن الیکٹرک مشینری ہارویسٹنگ روبوٹس کے لیے
پڑھیں:
پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
لاہور:پنجاب بھر میں گرمی کی شدت نے عوام کو بے حال کر دیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بھی اس سلسلے میں بُری خبر سنا دی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید گرمی اور بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
گرمی میں اضافے کے باعث گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز میں ایئر کنڈیشنرز کا استعمال کئی گنا بڑھ چکا ہے جب کہ توانائی کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی طلب میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 23 ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر صرف 20 فیصد رہ گیا ہے، جو جسمانی تکلیف اور پانی کی کمی کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔
اُدھر صوبے کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کوئی بارش متوقع نہیں، جس سے خشک موسم مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی تلقین کی ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے احتیاط لازمی قرار دی گئی ہے۔