کراچی؛ گھر کے باہر کھڑی کار چند لمحوں میں چوری؛ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی:
گھر کے باہر کھڑی کار چند لمحوں میں چوری کرلی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
ضلع کورنگی میں ماہر چور چند لمحوں میں گھر کے باہر کھڑی کار چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واقعہ شاہ فیصل کالونی الفلاح سوسائٹی میں پیش آیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
چوری کے واقعے کی سامنے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے چند لمحوں میں واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے۔ ایک ملزم نے انتہائی مہارت سے چند سیکنڈز میں کار کاگیٹ کھولا اور گاڑی اسٹارٹ کرلی۔ملزمان باآسانی کار لے کر فرار ہوگئے ۔
شہری عتیق احمد نے کار چوری کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے درج کرادیا۔
کار چوری کا واقعہ 24 جنوری کو پیش آیا، اس حوالے سے مدعی مقدمہ نے بتایا کہ وہ ٹرانسپورٹ ایپ کے ذریعے ٹیکسی چلاتا ہے۔
شاہ فیصل کالونی پولیس نے تفتیش اے وی سی ایل کو منتقل کردی ہے، جہاں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج
شرکائے کانفرنس سے خطاب میں صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر خطابات نہیں عملی اقدام کا وقت ہے، ہم شرمسار ہیں کہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں، حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کب تک ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس سے جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان، صدر مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری، ناظم اعلی اتحاد المدارس پاکستان یحییٰ مجید، صوبائی رہنما مرکزی مسلم لیگ سندھ حافظ محمد انور، صدر مسلم یوتھ لیگ سندھ بلال حیدر، رہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی، صدر حیدر آباد ڈویژن عقیل احمد لغاری، نائب صدر کراچی انجینئر نعمان علی، مہدی اسحاق، شہباز عبدالجبار، صدر مسلم وومن لیگ کراچی نازیہ فیصل و دیگر نے خطاب کیا۔ شاہراہ قائدین پر کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ شرکا کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔