اپنے تباہ حال گھروں کو واپسی اور زندگی کو پھر سے شروع کرنے کے عزم کے ساتھ غزہ کے لاکھوں بے گھر فلسطینی نصیرات کے پناہ گزین کیمپ سے شمالی علاقوں کی جانب روانہ ہونا شروع ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے نتساریم کے علاقے سے انخلا شروع کر دیا جس کے بعد جنوبی علاقوں کے پناہ گزین فلسطینی شمالی علاقوں میں اپنے گھروں کو واپس جانا شروع ہوگئے۔ 

غزہ کے جنوبی علاقے میں ہزاروں بے گھر فلسطینی ہاتھوں میں اپنا سامان اٹھائے پیدل شمالی علاقوں میں اپنے کھنڈر بن چکے گھروں کی جانب جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

برسوں کی محنت سے بنائے گئے اپنے گھروں کی تباہی پر امید اور دکھ و کرب کے ملے جلے رجحان ساتھ یہ سفرِ عزمِ نو جاری ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں 80 فیصد عمارتیں تباہ مکمل طور پر ہوچکی ہیں۔

اس سفر کے لیے غزہ کے جنوبی علاقے کے ساحل کی شاہراہ الرشید فلسطینی پناہ گزینوں سے بھر چکی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں وزارت داخلہ نے اس شاہراہ پر گاڑیوں کو عارضی طور پر گزرنے سے روک دیا ہے۔

اسی طرح ایک اور شاہراہ صلاح الدین سے گزرنے والی گاڑیوں کو تلاشی کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ 

اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے گھروں کو واپسی کے لیے راہداری کھولنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ پہلے اسرائیلی خاتون قیدی اربیل یہود کو رہا کیا جائے۔

حماس نے اربیل یہود سمیت ایک اور خاتون قیدی کو جمعرات کے روز رہا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد فلسطینی بے گھروں کو اس راہداری سے گزرنے کی اجازت دیدی گئی۔

یاد رہے کہ 29 سالہ اربیل یہود کو بوائے فرینڈ کے ساتھ 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے میں تحویل لیا تھا تاہم وہ حماس نہیں بلکہ اسلامی جہاد گروپ کے پاس ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شمالی علاقوں اپنے گھروں گھروں کو

پڑھیں:

سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ 

  پشاور( بیورورپورٹ)شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث رزمک، میرم شاہ اور میرعلی میں اتوار کو کرفیو نافذ کردیا گیا۔ضلعی حکام کے مطابق   اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک میر ان شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ کردیا گیا ۔حکام  کا کہناتھاکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کرفیو لگانا ضروری تھا، یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ 
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی غزہ کے حق میں پوسٹ
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے
  • مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات