ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور  28 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو  نشتر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے  ۔واقعہ  کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے  بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں، بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ریسکیو آپریشن میں 16 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا، کولنگ کا عمل ابھی تک جاری ہے۔دوسری جانب نشتر ہسپتا ل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، نشتر ہسپتا ل کے ڈائریکٹر ایمرجنسی  ڈاکٹر زاہد کی زیر قیادت اضافی بستروں اور عملے کا انتظام کیا گیا۔ ہسپتال زخمیوں میں سے 5 افراد جوہسپتا ل منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، ان کی لاشیں بھی ہسپتا ل پہنچا دی گئیں ۔ریسکیو حکام  کے مطابق 28 زخمیوں کو نشتر ایمرجنسی سے پاک اٹالین برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ۔ڈائریکٹر پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر موقع پر پہنچ گئے ، دو معمولی نوعیت کے زخمی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا ۔26 مریض نشتر ہسپتال کے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ میں زیر علاج ہیں، جن میں 14 خواتین، 3 بچے اور 9 مرد شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے کہا  کہ  اموات  میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔مقامی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں بجلی کی سپلائی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی  جبکہ ملتان مظفرگڑھ روڈ کو اب ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا  ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نشتر ہسپتا ہسپتا ل دیا گیا

پڑھیں:

صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔

جمعرات کو بھی فضائی حملے میں80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ