Islam Times:
2025-04-22@14:15:17 GMT

یوم سیاہ، :آزاد کشمیر بھر میں بھارت مخالف مظاہرے، ریلیاں

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

یوم سیاہ، :آزاد کشمیر بھر میں بھارت مخالف مظاہرے، ریلیاں

شرکاء نے جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کی۔ مظفرآباد میں مقبوضہ جموں کشمیر کے مہاجرین اور جموں کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے ایک زبردست ریلی نکالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ہزاروں شہریوں نے سیاہ جھنڈوں کے ساتھ سڑکوں پر مارچ کیا اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔ شرکاء نے جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کی۔ مظفرآباد میں مقبوضہ جموں کشمیر کے مہاجرین اور جموں کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے ایک زبردست ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کی۔ مظاہرین نے شہید برہان وانی چوک سے مارچ کیا، بھارتی قبضے کے خلاف نعرے لگائے اور کشمیریوں کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

ریلی میں وزیر آزاد جموں کشمیر حکومت کوثر تقدیس گیلانی، کشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان، چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی، راجہ محمد اسلم خان، راجہ محمد آفتاب خان، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، مشتاق اسلام، چوہدری محمد شاہین سمیت متعدد سیاسی و مذہبی رہنماوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر دنیا بھر میں احتجاج کر رہے ہیں تاکہ عالمی برادری کو باور کر سکیں کہ بھارت جموں و کشمیر پر مسلسل غیر قانونی طور پر قابض اور کشمیریوں سے حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ریاست ہے جو معصوم کشمیریوں کا بے دریغ خون بہا رہا ہے۔احتجاجی ریلی میں پاک کشمیر یکجہتی فورم کے وفد نے ضمیر احمد ناز، یاسین خان اور بختیار خان کی قیادت میں بھی شرکت کی۔

دریں اثنا آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور میں بھی مہاجر اتحاد فورم اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر یوم سیاہ کی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر، قاضی محمد عمران، ملک اسلم، بشیر احمد شگو، عمر طارق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور آئے روز بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے حق خودارادیت کے وعدے کو پورا کرے اور انہیں منصفانہ اور شفاف استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرے۔راولاکوٹ، باغ اور بھمبر سمیت آزاد جموں و کشمیر کے دیگر شہروں اور قصبوں میں بھی ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی چیرہ دستیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جموں و کشمیر کے پر بھارت کہ بھارت کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر، :ہائی کورٹ کی طرف سے 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار

ذرائع کے مطابق جسٹس راہول بھارتی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے بارہمولہ کے رہائشی محمد آفرین زرگر کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو ان کی فوری رہائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس راہول بھارتی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے بارہمولہ کے رہائشی محمد آفرین زرگر کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیا اور نظربندی کیلئے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکامی پر قابض حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ آفرین زرگر پر گزشتہ سال 10ستمبر کو کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ادھرجسٹس محمد یوسف وانی پر مشتمل کشمیر ہائی کورٹ کے ایک اور بنچ نے ارشاد احمد ڈار کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ نے 21 جولائی 2023ء کو ارشاد کی نظربندی کے احکامات جاری کئے تھے۔واضح رہے کہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت ان کی غیر قانونی نظربندیوں کا سلسلہ مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے جاری ہے اور عدالتوں میں قابض انتظامیہ کشمیریوں پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، :ہائی کورٹ کی طرف سے 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار
  • مودی سرکار اور مقبوضہ کشمیر کے حالات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ
  • نکیال آزاد کشمیر۔۔۔ بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں