بھارتی فوج کے کپواڑہ میں قتل عام کو 31 سال مکمل
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بھارتی فوج کے کپواڑہ میں قتل عام کو 31 سال مکمل ہوگئے جب کہ 27 جنوری 1994ء کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 23 سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔
بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں قتل عام 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے روز ہڑتال کرنے پر لوگوں کو سزا دینے کے لئے کیا تھا۔
ہیومن رائٹس رپورٹ کے مطابق کپواڑہ قتل عام اور مقبوضہ علاقے میں خونریزی کے دیگر واقعات میں ملوث بھارتی فوجیوں کو آج تک سزا نہیں دی گئی، حقائق کو مسخ کرنے کیلئے اس وقت ضلع ترقیاتی کمشنر کو فوج نے اپنے ہیڈکوارٹر میں بلا کر اس پر دبائو ڈالا، 2018ء میں بھارتی فوج کے عدم تعاون کے باعث اس معاملے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق قتل عام کی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری کا قیام عمل میں لایا گیا مگر اس کی رپورٹ آج تک پیش نہیں کی گئی، مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا واحد مقصد مقبوضہ علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے، کپواڑہ قتل عام کے متاثر گزشتہ 31 سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں اور اس اندوہناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ ہیں،
کپواڑہ قتل عام اوار ایسے دیگر سنگین واقعات بھارتی حکومت کے سیکولر ازم نعروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج قتل عام
پڑھیں:
کوئٹہ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینر سے 2600 کلو افیون برآمد
— فائل فوٹوافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت کینیڈا بھیجے جانے والے کنٹینر سے 2600 کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق انسدادِ منشیات فورس نے کراچی پورٹ پر ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل پر سامان کی تلاشی کے دوران افیون برآمد کر لی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 1816 میں سے 260 کارٹن میں افیون برآمد ہوئی۔
کوئٹہ کے کچلاک بائی پاس روڈ کے غیر آباد علاقے میں اے این ایف نے کار روائی کرکے 60 کلو چرس بر آمد کرلی۔
منشیات کو کشمش میں اس طرح ملایا گیا تھا کہ رنگ اور شکل ایک جیسی لگ رہی تھی۔
کنٹینر کا سامان قندھار میں افغان کسٹم حکام نے کلیئر کیا جو کینیڈا بھیجا جانا تھا۔
یہ شپمنٹ قندھار سے کینیڈا میں ایک کمپنی کے لیے بک کرائی گئی تھی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔