لاہور، علامہ سید حسن ظفر نقوی کے اعزاز میں خصوصی نشست
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ کبھی بھی ہمت نہ ہارنا اور اپنی آنیوالی نسلوں کی تربیت بھی اسی نہج پر کرنا، بڑی طولانی اور نفسیاتی جنگ ہے، جو ہم نے لڑنی ہے، ہمارا ہتھیار میدان میں شجاعت اور استقامت کیساتھ ڈٹے رہنے کا حوصلہ ہے، اللہ نے ہمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بابصیرت قیادت نصیب فرمائی ہے، ہمیں اس کا ساتھ دے کر اس کو مضبوط بنانا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
لاہور، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹریٹ میں علامہ سید حسن ظفر نقوی کے اعزاز میں تقریب

اسلام ٹائمز۔ عالم مجاہد و مبارز علامہ سید حسن ظفر نقوی نے لاہور میں صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو اہم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماوں سے ملاقات کی۔ سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے علامہ سید حسن ظفر نقوی کو پنجاب اور لاہور کی تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا اورعلامہ سید حسن ظفر نقوی سمیت تمام شرکاء کا صوبائی سیکرٹریٹ آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اسد عباس نقوی نے علامہ سید حسن ظفر نقوی کی استقامت، شجاعت اور مصمم ارادے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم شہادت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ہے، میں اپنی طرف سے اور تمام تنظیمی ساتھیوں کی جانب سے امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف، ولی فقیہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اور قبلہ سید حسن ظفر نقوی کی خدمت تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے ہمیشہ ہماری رہنمائی کی اور ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خودی کا ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ نے مزارِ اقبالؒ پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہیں، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، علامہ اقبالؒ کا احسان قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے ملکی سالمیت، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے اور علامہ اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کا احسان قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خود داری کا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہیں، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔