سینیٹ کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، اہم امور پر بحث متوقع
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ اجلاس کا آغاز شام 4 بجے ہوگا اور اس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی جائے گی۔
اجلاس میں دو اہم ترمیمی بلز متعارف کرائے جائیں گے، جن میں "مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025” اور "لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2025” شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔
ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی اور ملک میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر بھی تفصیل سے بات کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، "اڑان پاکستان” منصوبے پر بھی سینیٹ میں گفتگو ہوگی، جس کا مقصد ملک کی ترقی اور معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
آسٹریا کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی‘ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-27
ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا کے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عاید کرنے کے بل کو اسمبلی میں ایسی ترمیم کے لیے پیش کیا جائے گا جسے عدالت بھی معطل نہ کرسکے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا کے اسکولوں میں 2019 میں بھی حجاب پر پابندی عاید کی تھی تاہم اسے عدالت نے معطل کردیا تھا۔ آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ حکومت کی یہ پابندی نہ صرف ایک مخصوص طبقے کے ساتھ امتیازی سلوک ہے بلکہ یہ غیر آئینی بھی ہے۔ جس کے باعث آسٹریا کی حکومت نے اس بار حجاب پابندی پر بل ایسی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جسے آئینی عدالت معطل نہ کرسکے۔ حجاب پر بابندی کے بل پر ترمیم کے لیے اسمبلی میں بحث اور منظوری کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بل کے تحت اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر طالبان کے اسکارف پہننے پر پابندی ہوگئی۔ اگر یہ قانون منظور ہوگیا تو 12 ہزار طالبات کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ آسٹریا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس پابندی سے متعلق عوامی سطح پر پہلے ایک آگاہی اور مشاورت بھی کی جائے گی جس میں اسکول انتظامیہ، والدین اور بچوں کو شامل کیا جائے گا۔ اگر یہ بل کثرت رائے سے قانون بن گیا تو اس کا اطلاق نئے تعلیمی سال 2026-27 سے ہوگا۔ اسکارف پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں 150 یورو سے ایک ہزار یورو تک جرمانہ سمیت دیگر انتظامی کارروائیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ تاہم ابتدا میں حجاب پابندی کی خلاف ورزی پر والدین سے بات کی جائے گی اور انہیں رضامند کرنے کی کوشش کی جائے۔