غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کو مسترد کرتے ہیں، اردن
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
امریکی صدر ٹرمپ کا فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں پناہ دینے کے بیان پر اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی کا کہنا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی طرح کی بے دخلی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کی بےدخلی پر اردن کا مؤقف ٹھوس اور غیرمتزلزل ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اردن پہلے ہی مقبوضہ علاقوں سے بےدخل لاکھوں فلسطینیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اردن میں 23 لاکھ رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں، جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ مزید فلسطینیوں کو بسانے کیلئے اردن اور مصر کو امداد روکنے کی دھمکی دے سکتے ہیں۔
پچھلے ہفتے امریکا نے اسرائیل اور مصر کے علاوہ تمام غیرملکی امداد روک دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے بعد سب سے زیادہ امریکی امداد اردن اور مصر کو ملتی ہے۔
واضح رہے کہ اردن اور مصر ماضی میں کہہ چکےہیں کہ وہ مزید فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلسطینیوں کی اردن اور مصر
پڑھیں:
سابق عراقی صدر برہم صالح عالمی پناہ گزیں ایجنسی کے سربراہ مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-06-13
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے سابق صدر برہم صالح کو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔یو این ایجنسی کے سربراہ فلیپو گرانڈی رواں ماہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گے،جس کے بعد سابق عراقی صدر یہ منصب سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ بیرہم صالح 2018ء سے 2022ء تک عراق کے صدر رہے ہیں۔