جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لبنان کی وزارت صحت نے چند لمحے قبل اعلان کیا تھا کہ ملک کے جنوب میں رہائشیوں پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک سو تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی وزارت صحت نے حال ہی میں اعلان کیا کہ صیہونی فوجیوں کی طرف سے جنوبی لبنان کے باشندوں پر فائرنگ کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد تقریباً ایک سو تک پہنچ گئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، وزارت صحت لبنان نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان میں لبنانی شہداء کی تعداد 11 اور زخمیوں کی تعداد 83 ہو چکی ہے۔
یہ اس وقت ہو رہا ہے جب صیہونی فوج کی مسلسل جارحیت اور جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں کے باشندوں کا اپنے علاقوں میں واپس جانے پر اصرار جاری ہے، جس کی بنا پر شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ صیہونی فوج کی طرف سے جنوبی لبنان کے شہریوں پر فائرنگ اس وقت کی جا رہی ہے جب ان کے مطابق اسرائیل نے 27 نومبر کو جو جنگ بندی معاہدہ کیا تھا، اس کے مطابق اسرائیل کو آج صبح 4 بجے تک لبنان سے اپنے فوجیوں کو نکالنا تھا۔
تاہم، صیہونی حکومت جنوبی لبنان میں اپنی موجودگی کو مسلط کرنے اور موجودہ حقیقت کے نفاذ کی کوشش کر رہی ہے، جس کا مقابلہ جنوبی لبنان کے باشندے کریں گے۔ لبنان کے سرحدی شہروں اور گاؤں کے باشندے آج صبح سے فوج اور سیاسی رہنماؤں کی حمایت کے ساتھ اپنے علاقوں میں واپس آنا شروع ہو گئے ہیں جنہیں جنگ کی وجہ سے چھوڑنا پڑا تھا۔
دسوں افراد کے زخمی یا شہید ہونے کے باوجود، لبنانی عوام اپنے حقوق کے حصول اور اپنے ملک کی ایک انچ زمین بھی اسرائیل کو نہ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ خبری ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے میس الجبل میں گھروں کی چھتوں پر تعینات ہو کر جنوبی لبنان کے باشندوں پر فائرنگ کی۔ ان ذرائع نے مارون الرأس میں صیہونی فوجیوں کی طرف سے روسیا الیوم کے صحافی پر فائرنگ کی بھی اطلاع دی۔
لبنانی فوج نے بھی اعلان کیا کہ میس الجبل میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فوجی شہید اور ایک اور فوجی زخمی ہو گیا۔ حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ تمام افراد کو اسرائیل کے قبضہ سے لبنانی اراضی کی آزادی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے، ورنہ حزب اللہ عملی قدم اٹھائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنوبی لبنان کے صیہونی فوجیوں صیہونی فوج اعلان کیا پر فائرنگ کی تعداد
پڑھیں:
گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، طالبات گلگت ڈویژن کے آئی یو (KIU) یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ظلم کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نیو اکیڈمک بلاک سے شروع ہو کر وی سی آفس تک جاری رہی۔ اس ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ریلی کا مقصد KIU کی فضا میں ظلم کے خلاف بیداری پیدا کرنا، فلسطینی مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا، اور اتحاد و ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔