عدت نکاح کیس،عمران،بشری بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل آج سماعت کے لیے مقرر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان سماعت کرینگے، خاور مانیکا نے 13جولائی 2024کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔درخواست میں اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی،ایڈیشنل سیشن جج نے 13جولائی 2024کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کردیا تھا۔خاور مانیکا نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدت کے دوران نکاح کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرکے انہیں باعزت طور پر بری کردیا تھا جبکہ اس سے قبل سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجا اور بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے نے استغاثہ کے چاروں گواہوں پر گواہوں سے جرح کی تھی، گواہوں میں خاور مانیکا، عون چوپدری، نکاح خواں مفتی سعید اور ملازم لطیف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق 190ملین پائونڈ کیس میں سزا کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس کی سماعت کا دوبارہ شروع ہونا بڑی پیش رفت ہے ، اس صورتحال میں دونوں کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں، بعض تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ ا س پیش رفت کے بعد تحریک انصاف کی قیادت پر سیاسی دبائوبھی بڑھ جائے گا ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایڈیشنل سیشن جج اور بشری بی بی عمران خان اور عدت نکاح کیس نکاح کیس میں خاور مانیکا بانی پی ٹی کے خلاف
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز کیس؛ اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کیا۔
حکم نامے کے مطابق اپیلیوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی، کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کروائے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم اب تک اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں۔