سپریم کورٹ : ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ سنا دیا۔ دو رکنی بنچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تھا، جس نے نذر عباس کو توہین عدالت کے الزام سے بری کرتے ہوئے ان کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی۔ تاہم، سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کو نظرانداز کیا، جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ یہ معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا گیا ہے تاکہ وہ اس پر فل کورٹ تشکیل دیں اور مزید کارروائی کی جائے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: توہین عدالت
پڑھیں:
سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا کہنا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کینسر کے عارصے میں مبتلا تھے۔
سرمد جلال عثمانی طویل علیل سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
مرحوم سرمد جلال عثمانی کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ عصر مسجدِ حمزہ ڈیفس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔
Post Views: 4