Nai Baat:
2025-04-22@06:27:01 GMT

مقامی حکومتیں کیوں ضروری ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

مقامی حکومتیں کیوں ضروری ہیں؟

یہ ہمارا قومی المیہ ہے کہ ہر دور میں حکمران طبقہ نے ملک و قوم کو پس پشت ڈال کر ذاتی،سیاسی،گروہی مفادات کو اہمیت دی،اپنی ذات،پارٹی کو ملک و قوم پر مقدم جانا،ہر کوئی اخبارات میں شہ سرخی بننے اور اپنی ذات کو اجاگر کرنے کی تگ و دو میں مبتلا رہا،بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اور مرحومہ والدہ بارے مضمون نصاب میں شامل کرایا ہے،یہ کام دراصل مورخین کا ہے کہ وہ کس حکمران کو مسیحا جان کر اس کے کارناموں سے قوم کو آگہی دیں،خود سے ایسی کوشش کو ’’اپنے منہ میاں مٹھو‘‘ بننے کے سوا کچھ نام نہیں دیا جا سکتا،اسی طرز فکر کا نتیجہ ہے کہ ملک کے کسی صوبہ میں بلدیاتی نظام کی بنیاد مضبوط نہیں ہو سکی،پنجاب جہاں کبھی پنچائتی نظام کے تحت مقامی سطح پر بہت سے معاملات کا تصفیہ کرا دیا جاتا تھا آج بلدیاتی نظام سے محروم ہے،جبکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ نچلی سطح پر اختیارات کی تقسیم اور مقامی مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کی کوشش ہی تیز رفتار ترقی اور کرپشن کی راہیں مسدود کرنے کی ضامن ہے۔
ایوب خان نے بی ڈی سسٹم کے تحت بلدیاتی نظام اپنایا مقصد خود کو اکثریت سے صدر مملکت منتخب کرانا تھا،ضیاالحق نے مئیر سسٹم اپنایا اور نچلی سطح تک عوام میں پذیرائی حاصل کرنے کی کوشش کی،مقصد تا عمر صدرمنتخب ہونا تھا،تاہم ضیاالحق کے بعد بلدیاتی نظام کچھ عرصہ کیلئے چلتا رہا ،مگر بعد ازاں آنے والی جمہوری حکومتوں نے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں کوئی دلچسپی نہ لی،پرویز مشرف نے ضلعی حکومت کا نظام اپنایا مگر بعد میں آنے والی پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی حکومتوں نے اس نظام کو مسترد کر دیا مگر کوئی اور نیا نظام مرتب کرنے کیلئے بھی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی،بلدیاتی ادارے محکوم بنا دئیے گئے ،نچلی سطح پر بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب سے ارکان اسمبلی کی اپنے حلقوں میں ’’ظل الٰہی‘‘بننے کی خواہش کو گزند پہنچی جس کے بعد اول تو ان اداروں کو بے اختیار رکھا گیا اور بالاخر الیکشن ہی نہ کرائے گئے،بلدیاتی اداروں کے آخری الیکشن سپریم کورٹ کے حکم پر کرائے گئے مگر بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز تو درکنار دفاتر بھی نہ دئیے گئے،نتیجے میں بلدیاتی ادارے بے وقعت ہو گئے اور عوامی مسائل و مشکلات کے حل میں معاون ثابت نہ ہو سکے۔

ہر حکومت نے بلدیاتی نظام میں اپنے مفاد کے تحت ترامیم کر کے نیا نظام متعارف کرانے کی کوشش کی،پنجاب کا پیش کردہ بلدیاتی نظام 2013ء مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے ، لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے اور حکمرانی کے نظام کو مؤثر بنانے کے عمل کی نفی کرتا ہے ،جبکہ دنیا میں موثر حکمرانی کا دارو مدار نچلی سطح تک زیادہ سے زیادہ اختیارات کی منتقلی اور مضبوط مقامی نظام حکومت پر ہے ،اسی تناظر میں دنیا کے بیشتر ممالک حکمرانی کے نظام کو مؤثر بنانے کی طرف گامزن ہیں ، جبکہ ہم ماضی کی غلطیوں اور تجربات سے سبق سیکھنے کی بجائے انہی غلطیوں کو دہراکرمسائل میں اضافہ کرتے جاتے ہیں ،مسلم لیگ( ن)کی حکومت نے پنجاب میں مقامی حکومتوں سے متعلق ’’ نیا بلدیاتی ایکٹ2013ئ‘‘کابینہ سے منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی میں پیش کرکے منظوری حاصل کی مگر اس کے بعد چاروں جانب خاموشی ہے، اس نئے نظام کو2013ء کا نام دیا گیا ہے ، لیکن عملی طور پر یہ 1979ء کے بلدیاتی نظام سے مماثل ہے ،یہ نظام مقامی حکومتوں کی بجائے بلدیاتی اداروں کو فوقیت دیتا ہے، بلدیاتی اداروں میں مقامی حکومتوں کے مقابلے میں سیاسی، انتظامی ا و رمالی اختیارات ضلعی سطح کی بجائے صوبائی حکومتوں کے پاس ہوتے ہیں ، جس سے اس نظام کی خود مختاری متاثر ہوتی ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا مجوزہ نظام 1973ء کے دستور کی شق 140-Aکے بھی خلاف اور متصادم ہے ،کیونکہ آئین کی شق 140-Aکے تحت ’’ تمام صوبے پابند ہیں کہ وہ مقامی حکومتوں کی تشکیل کو یقینی بنا تے ہوئے سیاسی، انتظامی او ر مالی اختیارات کو عوام کے منتخب مقامی نمائندوں کو منتقل کریں گے‘‘اسی طرح آئین کی شق 32کے تحت ریاست پابند ہے کہ مقامی حکومتوں کے اداروں کو منتخب نمائندوں کے ذریعے چلائیں اور ان میں بالخصوص کسانوں، مزدوروں، اقلیتوں اور عورتوں کی نمائندگی کو یقینی بنائیں، 15مئی 2006ء کومیثاق جمہوریت جیسے سیاسی معاہدے میں ملک کی دونوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی نے مقامی حکومتوں کے نظام پر جو اتفاق کیا تھا ، وہ بھی اہمیت کا حامل ہے۔ میشاق جمہوریت کی شق 10میں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اقتدار میں آنے کے بعد’’مقامی حکومتوں کو قانونی تحفظ فراہم کرکے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان اداروں کو مکمل طور پر خود مختاری دی جائیگی‘‘ اب پنجاب میں جو نظام سامنے لایا جارہا ہے وہ 1973ء کے آئین سمیت میثاق جمہوریت میں کی گئی سیاسی و قانونی کمٹمنٹ کے برعکس ہے۔

پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یونین اور وارڈ کی سطح پر کونسلرز کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے ، جبکہ تحصیل، ٹائون، میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل کا چیئرمین، لارڈ میئر،میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہوگا،جمہوری قوتوں کا جماعتی بنیادوں پر انتخابات سے گریز عملی طور پراپنے ہی طے کردہ اصولوں کے خلاف غیر جمہوری فیصلہ ہے ، غیر جماعتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں برادری یا دھڑے بندی کی سیاست کو تقویت حاصل ہوتی ہے ، میئر، لارڈ میئر صوبائی حکومت یا وزیر اعلیٰ کے دبائو میں رہیں گے،مقامی نظام حکومت کو مضبوط نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ ترقیاتی بجٹ ہے، اصولی طورپر یہ بجٹ مقامی حکومتوں کے تحت خرچ ہونے چاہئیں، لیکن قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کی توجہ بھی ترقیاتی بجٹ اور وسائل پر ہوتی ہے ، چنانچہ صوبائی او رمقامی حکومتوں کے درمیان ٹکرائو ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ارکان اسمبلی اس نظام کو اپنی سیاسی طاقت میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

لوکل گورنمنٹ کا ادارہ جمہوریت کی پہلی سیڑھی ہے،بلدیاتی اداروں کی غیر موجودگی میں عوامی مسائل و مشکلات کا عوامی امنگوں کے مطابق حل ممکن ہے نہ ہی عوام کو ریلیف دینا ممکن ہے،ہمارے ہاں مگر مقامی حکومتوں کا تصور سیاسی خانوادوں کی سیاسی موت ہے لہٰذا منتخب ارکان اسمبلی مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،منتخب بلدیاتی نمائندے اگر محکمہ لوکل گورنمنٹ سے مل کر نچلی سطح پر دیانتداری اور خلوص نیت سے کام کریں تو نہ صرف کرپشن کا گرم بازار بند کیا جا سکتا ہے بلکہ کروڑوں نہیں اربوں کی بچت کر کے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کئے جا سکتے ہیں،لیکن بد قسمتی سے عوام کوایسے منتخب نمائندے دینے میں دانستہ تساہل اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو ہر وقت عوام کی دسترس میں ہوں،مقامی حکومتوں کو اگر فعال کیا جائے ، بلدیاتی ادارے متحرک ہوں تو نہ صرف عوامی مسائل کو نچلی سطح پر مختصر وقت میں حل کیا جا سکتا ہے بلکہ نا گہانی صورت میں عوام کو بر وقت ریلیف دینے میں بھی معاون ہو سکتے ہیں،اس سلسلے میں دیر کرنا ملک وقوم بلکہ عوام سے زیادتی ہو گی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: مقامی حکومتوں کے بلدیاتی اداروں بلدیاتی نظام نچلی سطح پر اداروں کو کرنے کی کے نظام نظام کو کے تحت کے بعد کیا جا

پڑھیں:

ٹھٹھہ میں وزیرمملکت کی گاڑی پر حملہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کا نوٹس

ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف جاری احتجاج کے دوران وزیر مملکت برائے مذہبی ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ اور انڈے ٹماٹر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

قوم پرست جماعتوں کے کارکنان نہری منصوبوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ مظاہرے کے مقام سے گزرا تو مظاہرین نے قافلے کو دیکھتے ہی شدید نعرے بازی کی، انڈے اور ٹماٹر پھینکے، اور گاڑی پر پتھراؤ کیا۔ تاہم وزیر مملکت کا قافلہ بحفاظت وہاں سے روانہ ہو گیا۔

واقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے حملہ قرار دیا اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کر کے تفصیلات طلب کیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ سے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، سندھ حکومت واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو فوری کارروائی کی ہدایت دی اور واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، مظاہرین کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم عوام کا خیال رکھا جائے، شرجیل میمن
  • سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ 
  •  خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا
  • ٹھٹھہ میں وزیرمملکت کی گاڑی پر حملہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کا نوٹس
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
  • گورننس سسٹم کی خامیاں
  • جمہوریت کی مخالفت کیوں؟
  • ضروری سیاسی اصلاحات اور حسینہ واجد کے ٹرائل تک انتخابات قبول نہیں، جماعت اسلامی بنگلہ دیش
  • مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا خصوصی انٹرویو