کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے مکالمہ کیا کہ کچھ عرصے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور اس کے بدلے مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔نجی چینل کے مطابق ایک تقریب کے دوران کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مکالمہ کیا۔وفاقی وزیر کی گفتگو کے دوران ایک تاجر نے کہا ’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘۔اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی، احسن اقبال تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے اور کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید نے تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مخصوص تاجر ٹولا سازش کے تحت سندھ کے لوگوں کے مینڈیٹ کی توہین کررہا ہے، ایک چاپلوس کی بات کو باشعور اور باوقار تاجربرادری کا بیانیہ کہنا بد دیانتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خوشامدیوں سے رٹا لگوائی بات کہلوانے سے زمینی حقائق نہیں بدلے جاسکتے، ، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی قیادت میں سندھ حقیقی معنوں میں تاجردوست صوبہ ہے، سندھ کی عوامی حکومت اور تاجر برادری اپنے صوبے اور ملک کی خوشحالی کے لیےایک پیج پرہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کا مخصوص ٹولہ مختلف فورمز پر بزنس کے علاوہ ہر چیزپر بات کرتا ہے، جمہوریت شطرنج نہیں کہ مہرے کو اُٹھا کے دوسری جگہ رکھ دیا جائے، عوام کے منتخب نمائندے ہی عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ کوئی سنجیدہ سیاستدان اور ذمہ دار وزیر اپنے سامنے کسی فضول بات کو برداشت نہیں کرتا جب کہ پیپلز پارٹی متنازعہ نہروں اور دریائے سندھ کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹے گی۔

جج فرینک کیپریو نے عدالت آنیوالے پاکستانی جوڑے کو مہمان بنالیا، مٹن کڑاہی بھی کھائی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: احسن اقبال

پڑھیں:

ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر

لاہور:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جو ملک میں دہشت گردی ہے اس کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے اور فکری انتشار کی بڑی وجہ بھی اقبال کی فکر سے دوری ہے۔

ایوان اقبال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقبال ہمیں خواب تو دکھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بدلنے کی عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ جو قومیں آزاد و خود مختار ہوتی ہیں وہ وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ اپنی تقدیر و آزادی کے لیے لڑتی ہیں، اقبال ہمیں فکر جہد مسلسل کا سبق پڑھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اڑان پاکستان کا ویژن اپنایا وہ اقبال کے افکار کی تعبیر ہو، ہم چاہتے ہیں نوجوان دوبارہ سائنسدان محقق اور ستاروں پر کمند ڈالیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وہی قوم بننا ہے جو علم کی طلب گار ہو اور عمل میں بے مثال ہو، ہم پاکستان کو ان کے خوابوں کے مطابق پاکسان بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فکر اقبال کا احیا اسکول کالجز، یونیورسٹی اور قومی سطح پر ہونا چاہیے۔ اقبال کی فکر پر عمل کیا جائے تو قوم کو تفرقہ بازی سے باہر نکالا جا سکتا ہے، بطور قوم متحد ہو کر بڑے مقصد کے لیے برسر پیکار ہونا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج کیلئے نکلیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
  • یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکنالوجی انسانوں اور کرہ ارض کے لیے مثبت کردار ادا کرے، احسن اقبال
  • علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے: وفاقی وزیر
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
  • علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
  • پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے: احسن اقبال
  • کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال