عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ 8 فروری کے بعد دیکھیں گے کہ پارٹی سیٹ اپ تبدیل کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے 6 افراد جیل میں ملنے گئے، 5 کو ملنے دیا گیا لیکن مجھے روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نئے صدر اور چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریری طور پر میرا نام دیا تھا جو سرفہرست بھی تھا، جیل انتظامیہ سے گلہ نہیں، معلوم ہے کہ کون ملنے نہیں دیتا، حکومت اور اسے لانے والوں نے رویہ نہ بدلا تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔
جنید خان نے کہا کہ جس کے پاس اختیار ہے اس سے بات کریں گے، ہم اداروں کے ساتھ اس لیے بیٹھنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں سمجھا سکیں کہ ان کے اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی جنید خان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان وزیراعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزیراعلی پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی دورمیں محکمہ صحت پنجاب میں 6 ارب 23 کروڑ کی مبینہ خوردبرد
پنجاب کے محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہو گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں محکمہ صحت نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے پاس ان اخراجات کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 کے دوران یہ رقم خرچ کی گئی، تاہم آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی بارہا کوششوں کے باوجود اس کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا۔ محکمہ صحت کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ”ہمارے پاس ریکارڈ نہیں، سی اینڈ ڈبلیو سے معلوم کریں“۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین علی حیدر گیلانی نے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
مزید انکشاف یہ ہوا کہ کورونا کے دوران غیر ملکی دوست ممالک کی جانب سے دیے گئے وینٹیلیٹرز بھی استعمال نہ کیے جا سکے اور خراب پڑے رہے۔ کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ خراب وینٹیلیٹرز کو فوری طور پر مرمت کروایا جائے تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
Post Views: 5