بچے کو ذہانت ماں سے ملتی ہے یا باپ سے؟ جدید طبی سائنس کے دلچسپ انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور:
ماہرین نے دریافت کیا ہے،ہر انسان 20 ہزار جین کا جینیاتی کوڈ رکھتا ہے، یہی کوڈ اس کی جسمانی و شخصیت کی خصوصیات پیدا کرتا ہے۔
یعنی اس کی آنکھوں وبال کا رنگ کیسا ہو گا، وہ ذہین ہے یا غبی اور کون سی بیماریاں اسے چمٹ سکتی ہیں، بچہ ماں اور باپ سے آدھے آدھے جین پاتا ہے مگر بعض جین زیادہ برتر حیثیت رکھتے ہیں۔
مثلاً تحقیق سے پتا چلا ، بچہ ماں سے ذہانت حاصل کرتا ہے کہ اس کے جین ماں سے دو ایکس کروموزسم پاتے ہیں اور باپ سے ایک لہذا ماں ذہین ہو گی تو اس کے بچے بھی ذہین ہوں گے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول کی تائید کرتا ہوں، شیر جب بھی آتا، سب کچھ کھا جاتا ہے: گیلانی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس بیان کی تائید کرتا ہوں کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ محمد مقیم سید اعجاز علی گیلانی کی وفات پر ان کی فیملی سے تعزیت کیلئے حجرہ شاہ پہنچے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے سید اسد علی گیلانی، سید حیدر علی گیلانی اور ایم این اے سید رضا علی گیلانی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ شعبہ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔ کسان خوشحال ہوگا ملک خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے اس بیان کی تائید کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے فلسطین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں اسرائیل جارحیت اور مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔