چاہتی ہوں پنجاب میں کوئی بے گھر نہ ہو، ٹرانسپورٹ میں کلین انرجی متعارف کرائینگے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے۔ صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری ہو چکے ہیں۔ مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کا ریکارڈ، 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ریاست ماں کے جیسی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہو گا۔ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو۔ اپنی چھت، اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے پیغام میں کہا ہے کہ کلین اور قابل تجدید توانائی ہماری بقا اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سی ایم سولر پینل پروگرام متعارف کرایا ہے۔ شہریوں کے معاشی بوجھ کو کم کرے گا، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے سے کسانوں کو صاف اور سستی توانائی فراہم کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی کلین انرجی متعارف کرانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پنجاب نے حال ہی میں 27 الیکٹرک بسیں حاصل کی ہیں اور مزید 500 الیکٹرک بسوں کا آرڈر دے دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا سکیورٹی فورسز کو خیبر پی کے میں 3 کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف اپنی چھت اپنا گھر شریف نے
پڑھیں:
نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
سابق وزیراعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں قیام بڑھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے صحت کے مسائل کے باعث پاکستان واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
نواز شریف نے مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے لندن میں اپنا قیام بڑھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ برطانیہ کی قیادت کی یہ بھی خواہش ہے کہ نواز شریف کے دورے کے دوران ان کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے۔
واضح رہے کہ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے دورے پر گئے تھے، جہاں سے وہ لندن چلے گئے۔
نواز شریف 2 ہفتوں کے دورے پر لندن پہنچے تھے، تاہم اب انہوں نے طبیعت ناساز ہونے پر قیام بڑھا دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹکٹ ری شیڈول طبیعت ناساز قیام بڑھا دیا لندن نواز شریف وطن واپسی وی نیوز