کوئی سمجھتا ہے پیپلزپارٹی حکومت گرائے گی تو ایسا بالکل نہیں ہوگا،رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت گرائے گی تو ایسا بالکل نہیں ہوگا،آصف زرداری پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کو ایک لائن کراس نہیں کرنے دیں گے، آصف زرداری بڑے معاملہ فہم ہیں، ان کو پتا ہے اگر سسٹم گرے گا تو کچھ نہیں بچے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ٹھیک چل رہی ہے اور پیپلزپارٹی سیاست بھی ٹھیک کررہی ہے، ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے پچھلے دنوں جو اسٹینڈ لئے ہیں اس پر ان کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے، سندھ میں پانی کے مسئلے پر کھڑے ہوئے، اگر کوئی یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں گرائیں گے ایسا نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی حکومت گرانے کی طرف نہیں جائے گی۔انہوں نے کہا آصف زرداری بڑے معاملہ فہم ہیں، وہ عصر حاضر کے تقاضوں کو گہرائی میں سمجھتے ہیں، ان کو ہر چیز کا معلوم ہے، بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کو وہ ایک لائن بھی کراس نہیں کرنے دیں گے۔ لیکن اس میں مصیبت یہ ہے ، میرا خیال ہے کہ بلاول بھٹو آصف زرداری کا نہیں بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہے، اس لئے ان کو کوئی نہ کومشکل تو پیش آتی رہے گی۔یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ آصف زرداری سسٹم کو گرنے نہیں دیں گے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔
Post Views: 4