شہرتبوک میں”سیون سپائسز”پاکستانی ریسٹورنٹ مثالی حیثیت رکھتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
شرکاء کا گروپ فوٹو
سعودی عرب میں تاریخی آثار سے مالا مال نخلستانوں ، سر سبز ، درختوں ، چشموں اور پھلوں کے شہر تبوک میں اپنی منفرد نوعیت کا پہلا وسیع العرض سیون سپائسز پاکستانی ریسٹورنٹ اپنے اعلی ، معیاری ، ذائقہ دار کھانوں اور لاجواب سروس کی وجہ سے کسی کا ثانی نہیں۔ تبوک سے عابد شمعون چاند کے مطابق تبوک شہر کی تاریخ کا یہ پہلا ریسٹورنٹ ہے جہاں پاکستانی کلچر اور ثقافت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے اس موقع پر ہوٹل کے مالک ” حزب اللہ آفریدی ” کا کہنا تھا کہ سیون سپائسز ریسٹورنٹ پاکستانی ذائقے اور ثقافت کا پرچم نا صرف تھامے رکھے گا بلکہ بلند بھی کرے گا۔ پردیس میں دیس جیسے کھانے حفظان صحت کے مطابق میسر ہوتے ہیں۔ وطن کی خوشبو کے ساتھ ساتھ خوشیاں بانٹنا ہمارا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے۔ ہمارے خوش ذائقہ کھانے اعلی اخلاق شہر تبوک کے لیے مثال ثابت ہوا ہے ۔ہوٹل کے چیف شیف ” بلاول بھٹی ” کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ثقافت کومنفرد انداز میں فروغ دینے پرہوٹل منجمنٹ کا اہم کرداررہا ہے۔ اپنے روایتی کھانوں کی وجہ سے پاکستانیوں سمیت سعودی اور دیگر ممالک کی کمیونٹی سیون سپائسز کی طرف راغب ہو رہی ہے جو معیار کی اعلی مثال ہے سیون سپائسز کے جنرل منیجر ملک ریاض اور آپریشن مینجر ملک وقاص کا کہنا تھا کہ سیون سپائسز میں پاکستانیوں کے علاوہ سعودی ، انڈین ، بنگلہ دیشی ؛ اور دیگر ممالک کی کمیونٹی بڑی رغبت سے کھانا کھاتے نظر آتے ہیں اس ہوٹل پر حفظان صحت کے ساتھ ساتھ گاہکوں کی پسند اور ضرورت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے الحمدللہ ہمارے اس ہوٹل میں ایونٹ کروانے کیلئے بہترین ہال موجود ہے جو کسی کا ثانی نہیں۔ اس کے ساتھ آوٹ سائیڈ بہترین کیٹرنگ میں بھی ہماری خدمت ایک اہم سنگ میل ہے جو تبوک شہر میں ایک مثالی حیثیت قائم کر چکا ہے۔ شکریہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیون سپائسز
پڑھیں:
حج کی سعادت کا خواب! خواہشمند پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی
سعودی عرب کی جانب سے ویزے کے اجرا کی آخری تاریخ 18 اپریل گزر گئی، جس کے بعد 67 ہزار عازمین کی حج پر جانے کی امیدیں دھندلا گئیں اور زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق 67 ہزار پاکستانیوں کے سفر حج کا خواب ادھورا رہ گیا، سعودی عرب کی جانب سے ویزے کے اجرا کی آخری تاریخ 18 اپریل گزر گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دستاویزات کی تیاری کے باوجود، نجی حج اسکیم کے تحت عازمین کی امیدیں دھندلا گئیں، پاکستانی عازمین پرائیویٹ اپریٹرز کو رقوم کی ادائیگی کے باوجود حج نہیں کر سکیں گے۔ذرائع نے کہا کہ انتیس اپریل سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، حکومت حج سے محروم رہ جانے والے 77 ہزار پاکستانی عازمین میں سے صرف 10 ہزار کے لیے رعایت حاصل کر سکی۔
ذرائع کے مطابق نجی حج اسکیم کے تحت 67 ہزار پاکستانی فریضہ حج سے محروم رہ جائیں گے، اسکیم کے تحت 89800 پاکستانی عازمین میں سے اب صرف 23620 حج کرسکیں گے.وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کے مطابق نجی حج آپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی، مقررہ تاریخ تک حج واجبات جمع نہیں کرائے جاسکے.اگر 67 ہزار عازمین کی اجازت ملی تو ویزا اور رقوم کی منتقلی کے لیے بھی تاریخ میں سعودی حکومت توسیع کرے گی .
وزیراعظم نے نجی حج کوٹہ استعمال نہ کرنے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، دستاویزات کے مطابق سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولیات سے متعلق بکنگ کی ڈیڈ لائن 14 فروری تھی جبکہ پرائیویٹ حج آپریٹرز ،سعودی وزارت مذہبی امور اور پاکستان حج مشن کے درمیان 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا تھا۔حج آرگنائزر نے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر مذہبی امور کی سعودی حکومت سے اجازت کے لئے اثرو رسوخ استعمال کی درخواست کی ہے۔
محمد سعید حج آرگنائزر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹوٹل کوٹہ 179210 ہےجوکہ 50 فیصد سرکاری اور50فیصد پرائیوٹ سیکٹر پر مشتمل ہےابھی تک صرف 23000 حج کنفرم ہے اور 67000 کا کنفرم نہیں ہے، جس میں سے 13000 حجاج سسٹم سے ہی آؤٹ ہیں۔انھوں نے کہا کہ 2024 تک سعودی تعلیمات میں ہمیشہ ٹائم لائن میں تخفیف ہوتی رہی جوکہ35 زوالحج تک جاری رہتی تھی، اس سال سعودی ٹائم لائن میں اب تک کوئی تخفیف نہیں دی گئی ۔