جدہ انٹرنیشنل اسلامی پورٹ پرکمیونٹی کےاعزازمیں ڈنر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
دائیں سے دوسرے کپٹین عبدالرحمن خطاب کررہے ہیں
جدہ (سید مسرت خلیل) رومانیہ اور ہالینڈ کے تعاون سے بنایا گیا پاک بحریہ کے نئے آف شورپیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ جو پاکستان نیوی کےچارآف شورجہازوں میں سے آخری جہاز ہے ترکی سے اپنے سفرکا آغاز کرتے ہوئے جدہ انٹرنیشنل اسلامی بندرگاہ پہنچا۔ جہاں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اورپی این ایس یمامہ کے کمانڈنگ آفسرکپٹین عبدالرحمان (ستارہ امتیاز(ایم) پی این) نے جہازکے عرشہ پرایک پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں میجرجنرل احمد علی الدوبیس، کمانڈر ویسٹرن ریجن، ریئرایڈمریل منصور بن سعود ال جیواید، کمانڈررائل سعودی نیوی فورس کے دیگرآعلی افسران، پاکستانی سفارتخانہ کے ملٹری اتاشی برگیڈیئرمحسن جاوید، سفارتکاروں، اوآئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آفتاب احمد کھوکھر، پاکستان کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات اورسینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ سعودی اور پاکستان کے قومی ترانے سے تقریب کا آغاز ہوا۔ کپٹین عبدالرحمن نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کا ذکرکیا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نیوی اور سعودی رائل نیوی مشترکہ مشقیں کرتی رہی ہیں اورمستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی این ایس یمامہ کے دورہ کا مقصد سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے وسیع پیمانے پر دوطرفہ تعلقات اور دفاع کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان نیوی کے درمیان تعاون، بھائی چارہ اور باہمی احترم کا رشتہ ہے۔ کمانڈنگ آفسیرعبدالرحمان نے پاک بحریہکے نئے کی مختلف صلاحیتوں اور پہلوؤں کے بارے مہمانوں کا آگاہ کیا۔ انھوں نے یمامہ جہاز پرآمد سعودی رائل فورس کے اعلی افسران اور جہاز پرموجود ہرشخص سے ملاقات کی اور پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخرمیں پاک سعودی دوستی کی خوشی کا سب نے مل کر کیک کاٹا گیا اختتام جہاز کے عملہ کے تیار کردہ لذیذ عشائیہ پر ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز
چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی رہنمائی اور چائنا میڈیا گروپ اور بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کی میزبانی میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز، بیجنگ میں یان چھی جھیل انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سکریٹری ین لی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن،پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے وزیر اور پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین سن جون من نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ “”ٹیکنالوجی کی حامل نئی معیاری فلمیں، تنوع میں ہم آہنگی کا مظہر”کی تھیم کے ساتھ ، اس سال ” ٹیمپل آف ہیون” ایوارڈ کے لئے 103 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 1،794 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے ۔
فلموں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 18.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اس فیسٹول کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے ۔