اقوام متحدہ بھارت پر تجارتی و اقتصادی پابندیاں نافذ کرے‘ سیدمنظوراحمد شاہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
مظفرآباد (صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما، چیئرمین اتحاد اسلامی جموں کشمیر سید منظور احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت جیسے غاصب اور جارح ملک کو یوم جمہوریہ منانا زیب نہیں دیتا ہے، جارح ملک بھارت کے خلاف کشمیری عوام نے ایک مرتبہ پھر یوم سیاہ منا کر دنیا پر واضح کردیا ہے کہ کشمیری کسی بھی قیمت پر بھارت کی غلامی کو تسلیم نہیں کریں گے، کشمیری
الحاق پاکستان کے داعی ہیں اور خون کے آخری قطرہ تک جدوجہد آزادی جاری و ساری رہے گی۔یوم سیاہ کی مناسبت سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید منظور احمد شاہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج محافظ افواج ہے جس پر پوری کشمیری قوم کو فخر ہے جبکہ بھارت کی قابض فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خون کی ندیاں بہا رکھی ہیں، دنیا کو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لینا چاہئیے، کشمیری عوام بھارت کے ظلم و جبر کے خلاف کلمہ حق بلند کرتے رہیں گے، دنیا کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوائے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل فیصلہ کر سکیں اور خطہ امن کا گہوارہ بن سکے ۔سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کے حوالے سے اپنی جاری شدہ رپورٹس کی بنیاد پر بھارت پر تجارتی اور اقتصادی پابندیاں نافذ کرے کیونکہ پورے بھارت میں مسلمانوں,سکھوں دلت نچلی ذات کے ہندووں،عیسایوں اور کشمیری عوام کے سارے کے سارے حقوق سلب کر لیے گے ہیں بھارت ایک ہندتوا فاشسٹ ملک کے طور پر پوری عالم انسانیت کے لیے دہشت ناک خطرہ بن چکا ہے۔کشمیر اور انسانی حقوق عالمی مسلے ہیں ان دونوں مسایل کو حل کرنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔بھارت پاکستان اور چین کے خلاف ایٹمی تصادم کا باعث بنکر کشمیر اور علاقائی ممالک کے لیے شدید خطرہ بن چکا ہے ہندو جنونی بھلوائی مودی کو امن کی طرف نہ لایا گیا تو ھندوتوا دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ جایے گا بھارت جمہوری نہیں ہندوتوافاشسٹ عفریت ہے اس لیے اسے جمہوری ملک کہنا حقائق کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے