مودی کس منہ سے بھارت کا یوم جمہوریہ منارہے ہیں‘سردار عتیق احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
مظفرآباد(صباح نیوز)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ
کشمیریوں کے حق خورادایت چھیننے والے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کی کوئی ضرورت نہیں۔بھارت ایک غاصب،جابر اور قاتل سٹیٹ ہے جس میں مسلمانوں ،سکھوں،عیسائیوں اور دیگرمذاہب سمیت نچلی ذات کے کروڑوں عوام پر زندگی تنگ کررکھی ہے۔مودی کوشرم آنی چاہیے کہ وہ کس منہ سے آج بھارت کا یوم جمہوریہ منارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق ،مرزا محمد جاوید، سردارامتیاز عباسی،راجہ طارق،عباس عباسی، شان عباسی ،سردار تجمل عباسی، سردار ناظم عباسی، ڈاکٹر مسعود انور، سردار سجاد سلیم، سردار احسان، سردار محمود، عبدالغفار عباسی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کامیڈیا بھارت کے مظالم کو بے نقاب کررہا ہے۔قومی اور بین الاقوامی میڈیا پر بھی اس کی آواز پہنچی چاہیے تاکہ دنیا کو پتا چلے کہ اس بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکیولر ازم کاجھنڈا تھام رکھا ہے اس کے جھنڈے تلے خون ہی خون ہے اور یہ خون ناحق ہے ۔بھارت نے1947سے لے کراب تک ساڑھے 6لاکھ کشمیریوں کوشہید کیا۔صرف یہی نہیں گجرات،احمد آباد،آسام سمیت ان تمام ریاستوں مین جہاں پر ہندئوں ،سکھوں ،مسلمانوں،دلتوں اور دیگر ذاتی اور قوموں کے افراد نے اپنے حقوق کی بات کی تو انہیں قتل عام کیا۔مسلمانوں کی عظیم تاریخی عبادت گاہ بابری مسجد شہیدکرکے رام مندر تعمیرکیا۔سکھوں کے گولڈن ٹیمپل پرحملے کر سکھوں کو بے دردی سے قتل کیا۔صرف یہی نہیں بلکہ کینڈا میں بھی سکھوں کو قتل کیاجارہا ہے ۔دنیا کے ہرملک میں بھارت دہشت گردی کررہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کاذمہ بھارت ہے اور ہمسایہ ملکوں کو اس میں ملوث کرکے پاکستان اور ایران ،افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب کروانا چاہتا ہے تاہم اس کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
سردار عتیق احمد خان
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد( سب نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ان کی آفس میں ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سرفرازملک،چوہدری زاہد احمد،کلیم عباسی،ملک اسلم و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں محمد حنیف عباسی نے چوہدری محمد یٰسین اوران کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد حنیف ملنسار، باکردار اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات اور کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی آمد، تعزیتی کلمات اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف فیض حمید شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا ایس آئی ایف سی مراعات تجویز نہیں کریگی، آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے اسپیشل اکنامک زون بنانے سے بھی روک دیا بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد میں شمولیت ممکن ہے، بنگلہ دیش آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملیگی، طلال چوہدریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم