اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقررہ مدت ختم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اپنی تقرری کی 5 سالہ مدت مکمل کر لی، ان کے ساتھ ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقرر مدت بھی پوری ہو گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دونوں ممبران نئی تقرری تک کام جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب و خیبر پختونخوا کی آدھی مدت مکمل ہوچکی ہے ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لیے تاحال مشاورتی عمل شروع نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر

پڑھیں:

گڈز ٹرانسپورٹرز اور کمشنر کراچی میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

  —فائل فوٹو

گڈز ٹرانسپورٹرز اور کمشنر کراچی میں مذاکرات کامیاب ہونے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کر دی۔

اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما امداد نقوی نے کہا ہے کہ 3 سے 6 ماہ میں ڈمپرز اور ٹینکرز سمیت تمام بڑی گاڑیوں کی فٹنس مکمل کی جائے گی۔

امداد نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی یکم مئی کی ڈیڈ لائن ناقابلِ عمل تھی، ہیوی گاڑیوں میں ایک کیمرا فرنٹ، ایک بیک اور ایک اندر لگے گا۔

یہ بھی پڑھیے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرائی جائے، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

انہوں نے بتایا کہ ٹائروں کے ساتھ سیفٹی گارڈز بھی لگیں گے تاکہ کوئی نیچے نہ آ سکے، ہیوی گاڑیوں میں اب ٹریکر لگیں گے، جس کی ریکارڈنگ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر میں ہو گی۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ فٹنس اور حفاظتی اقدامات پر پیش رفت رپورٹ ہر 10 دن بعد کمشنر اور ڈی آئی جی کو پیش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا
  • دو نہریں سندھ، دو پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے: معین وٹو کا انکشاف
  • دو نہریں سندھ، دو پنجاب میں اور ایک بلوچستان میں بننی ہے: معین وٹو کا انکشاف
  • سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • پیپلز پارٹی کا  بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ
  • اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
  • گڈز ٹرانسپورٹرز اور کمشنر کراچی میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم