چینی کی قیمت میں اضافہ جاری‘18روپے کلو بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) کرشنگ سیزن ہونے کے باجوود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مافیا نے ماہ فروری کے لیے فیوچر ٹریڈ میں مزید اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چینی کی کرشنگ ہونے کے باجود ملک بھر میں چینی مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری ہے،ماہ دسمبر کے مقابلے
میں چینی کی ایکس مل ریٹ میں18 روپے اضافے کے ساتھ قیمت 125 سے بڑھ کر 143 روپے ہو گئی ہے جبکہ چھوٹے دکانداروں میں چینی 155 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق سٹے باز مافیا نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر ماہ فروری کے لیے چینی کی ایکس مل قیمت 145 روپے مقرر کر دی ہے، مارکیٹ میں چینی کی بڑھتی قیمتوں سے دکاندار سمیت خریدار شدید پریشان دکھائی دیتے ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر حکومت نے عملی اقدامات نا کیے تو رمضان میں چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں چینی کی
پڑھیں:
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے