Jasarat News:
2025-04-22@02:01:00 GMT

البانیا کا ویٹی کن کی طرز پرصوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

تیرانا(مانیٹرنگ ڈیسک)البانیا نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر خودمختار ’صوفی ریاست‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔البانیا کے وزیر اعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے دارالحکومت تیرانا میں خودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم ایدی راما نے کہا کہ اگر یہ ریاست بنادی جاتی ہے تو یہ صوفی نظام کے لیے قائم کی جانے والی بستی دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگی، اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی لیکن وہاں
کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، کوئی پولیس نہیں ہوگی اور یہ ریاست البانیہ کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کرے گی۔مقدس مقام کے ترکیہ سے البانیا منتقل ہونے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بیکتاشی کی تاریخ بیکتاشی ورلڈ سینٹر کی مقدس نشست کو ویٹی کن جیسا مقام و مرتبہ دینے کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامتی ریاست بغیر کسی دیوار، پولیس، فوج ، ٹیکس یا دیگر خصوصیات کے بغیرہوگی، وہ ایک ہیڈکوارٹر، ایک روحانی ریاست ہوگی۔ تیرہویں صدی عیسوی میں سلطنت عثمانیہ میں صوفی ازم کی شناخت کے ساتھ قائم ہونے والے بیکتاشی نظام کا ہیڈ کوارٹرز البانیا میں 1929ء سے موجود ہے جب کہ نو تشکیل شدہ ترک جمہوریہ میں کمال اتاترک نے اس پر عمل کرنے سے روک دیا تھا۔البانیا کے وزیراعظم نے گزشتہ سال کہا تھا کہ البانیا نے ملک کے دارالحکومت کے مشرقی حصے میں بیکتاشی فرقے کے لیے روحانی مرکز کے طور پر ریاست بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بیکتاشی فرقے کو ماننے والے کوسوو اور شمالی مقدونیہ کے ساتھ ساتھ البانیا میں بھی پائے جاتے ہیں جب کہ البانیہ کی تقریباً 10 فیصد آبادی بیکتاشی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دفاتر میں ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تمام دفاتر میں ہفتے کی چھٹی منسوخ کردی گئی۔

یہ فیصلہ مالی سال 2024-25 کے لیے مقرر کردہ محصولات کی وصولی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

تمام چیف کمشنرز کو ایک باضابطہ ہدایت جاری کی گئی ہے، جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری اوقات کار کی سختی سے پابندی کریں اور ہفتہ کو معمول کے کام کے دنوں کے طور پر دیکھیں۔

30 جون 2025 تک تمام ٹیکس آفس کی بروز ہفتہ کی چھٹی منسوخ کی گئی۔

ایف بی آر نے اپنی تمام دفاتر پر زور دیا کہ وہ ایک جامع حکمت عملی اپنائیں جس پر زیادہ سے زیادہ ریونیو کے سلسلے کو فوکس کیا جائے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حال ہی میں پاکستان کو رواں مالی سال کے لیے اپنے سالانہ ٹیکس ہدف کو 12,970 ارب روپے سے کم کرکے 12,370 ارب روپے کرنے کی اجازت دی تھی۔

نظرثانی کے باوجود، ایف بی آر کو مسلسل دباؤ کا سامنا ہے، کیونکہ مالی سال 25 کے پہلے نو ماہ کے لیے اس کا ریونیو شارٹ فال پہلے ہی 700 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاکر سجل ملک کی بھی مبینہ’متنازعہ‘ ویڈیو لیک ؟ سوشل میڈیا صارفین برہم

متعلقہ مضامین

  • افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
  • پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نیا پوپ کون ہوگا؛ انتخاب کیسے کیا جائے گا ؟
  • عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے
  • امریکی برانڈ صوفی کونسل اور اسرائیل کی حمائت
  • راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان