Jasarat News:
2025-04-22@06:20:50 GMT

اے آئی نے  انسانوں کیلیے اشیا بھی تیار کرنا شروع کردیں

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

اے آئی نے  انسانوں کیلیے اشیا بھی تیار کرنا شروع کردیں

دنیا بھر میں اب بہت سی کمپنیوں نے اے آئی کی مدد سے اپنی پرڈکٹس تیار کرنا شروع کردیں ہیں، مشہور اور معروف کمپنی نائیک سمیت دیگر کمپنیوں نے اے آئی سے خدمات حاصل کرکے اپنی چیزیں مارکیٹس میں فروخت کرنا شروع کردیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیک جیسی کمپنی نے اپنی پروڈکٹس کو اے آئی کی مدد سے بہتر کرکے مارکیٹس میں فروخت کرنا شروع کیا ہے، جس کے بعد نائیک کی چیزوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے، اسی طرح Syntilay نامی ایک کمپنی جوتے بنانے کے لیے اے آئی اور تھری ڈی پرنٹنگ کا استعمال کیا، جس کی قیمت 150 ڈالرز فی جوڑی ہے۔

کمپنی  مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے پروڈکٹ ڈیزائن، صارفین کے تجربے، اور آپریشنل کارکردگی کو بدل رہی ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹس میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جوتوں کی جوڑی کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اے آئی

پڑھیں:

سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 

 لاہور( کامرس رپورٹر) سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی سہیل لاشاری سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس ، امجد چوہدری صدر لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری ، چیئر مین خواجہ عمران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ ،صدر عادل منیر سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ اور سینئر نائب صدر خواجہ عدنان، نائب صدر شہزاد رفیق اور جنرل سیکرٹری بورڈ شہزاد خان کے ہمراہ کمشنر آفس لاہور میں کمشنر لاہور زاہد بن مقصود،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا،اے سی سٹی رائو بابر علی، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا اور ڈی جی وال سٹی کامران علی لاشاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے صدر نے لہر منصوبے پر تاجروں کے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ حکومتی منصوبے کو تاجروں کی مرضی کے بغیر نافذ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی وال سٹی نے یقین دہانی کرائی کہ اس ملاقات کے بعد، سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے کمیٹی اراکین کی رضا مندی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 
  • خلیل الرحمٰن قمر کی پاکستان سے مایوسی، بھارت کیلیے کام کرنےکو تیار
  • انسداد پولیو مہم شروع محفوظ مستقبل کیلیے اس وباء کاخاتمہ ضروری ہے،وزیر اعظم
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، امن وامان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار
  • کابل؛ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، امن وامان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار