وفاقی حکومت نے مخصوص پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
وفاقی حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کر دی گئی، تاہم گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کر دی گئی، تاہم گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3 ہزار سے بڑھ کر 3 ہزار 500 روپے ہو گئے ہیں، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2025ء سے ہو گا۔ گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این جی، سیمنٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کے لیے گیس کے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مہنگی کر دی
پڑھیں:
کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
فائل فوٹوشہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوا، ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔
ادھر بلدیہ نیول کالونی میں ڈمپر کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔
گلشن اقبال 13ڈی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نبیل عادی جرائم پیشہ تھا۔ اس پر 10 مقدمات درج تھے۔
ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔
علاوہ ازیں لانڈھی، بلدیہ، اورنگی اور فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔