سینیٹ اجلاس کا سولہ نکاتی ایجنڈا جاری، ممبرزاپنے بلزمتعارف کرائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہرچاربجے ہوگا۔ اجلاس کا سولہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینٹ کا اجلاس کل سہ پہرچاربجے ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نےاجلاس کا سولہ نکات پرمشتمل ایجنڈا جاری کردیا۔
ایجنڈےمیں پرائیویٹ ممبرزاپنے بلزمتعارف کرائیں گے، جس میں مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025 متعارف کرایا جائے گا۔
بل سینیٹرممتاز زہری پیش کریںگی، لیگل پریکٹیشنربارکونسل ترمیمی بل 2025 متعارف کرایا جائے گا، بل سینیٹرفاروق ایچ نائیک پیش کریںگے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں دو قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی اورمختلف ایشوز پر پانچ تحاریک بحث و مباحثہ کے لیے پیش کی جائیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس 22اپریل کو طلب کرلیا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔سینٹ اجلاس کے بارے میں ایوان صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا، جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس منگل 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں اہم قومی امور، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث متوقع ہے۔
اجلاس طلب