سپیکر اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کے قافلے پر فائرنگ ، صدر اور وزیر اعظم کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سفیر رضا: سپیکر اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کے قافلے پر فائرنگ ہوئی جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے ، صدر مملکت اور وزیر اعظم نے واقعہ پر مذمت کی ہے
اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر یونین کونسل چڑکپورہ میں پیپلزپارٹی کے شمولتی پروگرام میں شرکت کے لئیے جا رہے تھے پی آر او سپیکر اسمبلی نے بتایا سیاسی مخالف جماعت سے سیکڑوں افراد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے،سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر شمولتی پروگارم میں ککلیوٹ پہنچ گئے ، ہم اپنے شیڈول کے مطابق چل رہے ہیں شمولیت پروگرام کچھ ہی دیر میں شروع ہو گا۔راستہ روکنے سے سیاسی سفر نہیں روکتے پیپلز پارٹی میں لوگوں کی شمولیت سے کچھ لوگ بوکھلا چکے ہیں
پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی اور حملے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ وزیر اعظم نے کہا قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ان کے قافلے پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے ، وزیر اعظم نے حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسپیکر قانون ساز اسمبلی پر حملہ بزدلانہ اور گھناؤنا عمل ہے۔
بزدار سرکار کی کارکردگی کا پول کھل گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے
صدر مملکت نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ۔
سپیکر چوہدری لطیف کا فائرنگ کے بعد ویڈیو بیان جاری
سپیکر چوہدری لطیف نے قافلے پر فائرنگ کے بعد ویڈیو بیان جاری کردیا ، چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ سیاست میں تشد کے عنصر کی ہمیشہ نفی کرتا رہا ہوں۔منصوبہ بندی کے تحت میرے قافلے پر حملہ کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے عوام پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔آج شمولیتی پروگرام میں جارہے تھے جہاں منصوبہ بندی سے حملہ کیا گیا،حلقے کے لوگ پر امن رہیں ہم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے پیروکار ہیں، تشدد کی سیاست نہیں کرتے۔امن کے راستے پر چلیں گے کامیابی پاکستان اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی ہوگی۔سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس واقعے کی مذمت کی
سکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے قافلے پر فائرنگ قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف فائرنگ کے
پڑھیں:
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
وفد نے مودی حکومت کی طرف سے بھارت بھر میں مسلمانوں کی مساجد، مزارات اور دینی مدارس پر قبضے کی جاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے خصوصی نمائندے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات کی۔ ذرائٰع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے سفیریوسف الدوبی کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے خاص طور پر مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی، ماورائے عدالت قتل اور جموں و کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے مودی حکومت کے منصوبوں اور کشمیری حریت رہنمائوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کے بارے میں بھی انہیں بتایا۔ وفد نے مودی حکومت کی طرف سے بھارت بھر میں مسلمانوں کی مساجد، مزارات اور دینی مدارس پر قبضے کی جاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔
سفیر یوسف الدوبے نے او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا ایک اہم اجلاس آئندہ ماہ ترکیہ میں ہو رہا ہے جس میں تمام رکن ممالک کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ مسئلہ کشمیر پر تازہ ترین اور جامع معلومات کے حصول کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تفصیلی اور مستند رپورٹ پیش کرنا ہے۔
کنوینر غلام محمد صفی نے او آئی سی کے خصوصی نمائندے کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے عزم کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے اور کشمیری عوام کی ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا اہم کردار جاری رکھے گی۔ حریت وفد میں پرویز احمد، محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، سید فیض نقشبندی، الطاف حسین وانی، ایڈوکیٹ پرویز، شمیم شال، مشعل حسین ملک اور شیخ عبدالمتین شامل تھے۔