Islam Times:
2025-04-22@14:31:02 GMT

سانحہ کالاباغ، صلح کی تقریب

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شیعہ، سنی کشیدگی کے دوران شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کے والد نے اپنے بچوں کا خون امام حسین علیہ السلام کے نام پر معاف کر دیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شیعہ، سنی کشیدگی کے دوران شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کے والد نے اپنے بچوں کا خون امام حسین علیہ السلام کے نام پر معاف کر دیا۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی کوششوں سے صلح کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں شہداء کے وارثوں کا جنہوں نے مجھے صلح کے لیے اختیار دیا۔ واضح رہے کہ فریقین کے درمیان صلح میں جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان کی مقامی قیادت، سید انتصار حسین نقوی، مقامی رہنماء حاجی جاوید اور پیر شاہد گیلانی سمیت سیاسی و مذہبی شخصیات نے اہم کردار ادا کیا۔ تقریب میں شہید عقیل عباس اور شہید برکت علی کے لواحقین کے علاوہ کالا باغ اور میانوالی کے عوامی حلقوں، صحافیوں، گدی نشینوں سمیت بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی۔ شہداء کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی خاطر اپنے بیٹوں کا خون معاف کرتے ہیں، اب ہم بھائی بھائی ہیں۔.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک

 اطلاعات کے مطابق دہشتگرد مکڑوال کے ایک گاؤں میں داخل ہوئے تھے اور یہ تب سے پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو جہاد پر اکسایا جا رہا تھا جس کے بعد پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میانوانی اور مکڑوال میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں 10 سے زائد خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس نے میانوالی اور سی ٹی ڈی کا مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ پنجاب پولیس کے مطابق یہ آپریشن آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سربراہی میں کیا گیا۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔ دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگرد مکڑوال کے ایک گاؤں میں داخل ہوئے تھے اور یہ تب سے پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو جہاد پر اکسایا جا رہا تھا جس کے بعد پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے امریکی سفیر نے حماس سے کیا مطالبہ کیا ؟
  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات واپس اسی سطح پر لانا چاہتے ہیں جہاں مشترکہ امور پر بات ہوسکے، فضل الرحمان
  • میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی  
  • پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • پاراچنار، مجلسِ علمائے اہلبیتؑ کی جانب سے امن سیمینار کا انعقاد
  • اناڑی ڈرائیور کو گاڑی دیتے نہیں، ایٹمی ملک حوالے کر دیا، احسن اقبال: قوم امیج بہتر بنائے، خواجہ آصف
  • دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد