برلن :
آسٹریلیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب میلبورن میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھئین نے ویڈیو لنک کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں کے افراد کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ میلبورن میں چین کے قونصل جنرل فانگ شن وین، وکٹوریہ کے گورنر کے نمائندے پال ہیمر اور ڈائریکٹر سوشل امپیکٹ اینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپس وکی ریڈ نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔چین اور آسٹریلیا کی جانب سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباًً 200 مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔

شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار چینی قوم کے سب سے اہم روایتی تہواروں میں سے ایک ہے۔ یہ خاندان کے اتحاد،قومی امن و خوشحالی اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے گہرے جذبات اور ثقافتی مفہوم رکھتا ہے۔ یہ تہوار نہ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ عالمی دن بن گیا ہے بلکہ گزشتہ سال اسے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ۔ ” چائنیز نیو ایئر ” عالمی سطح پر تہذیب کے پھولوں میں اپنی ایک منفرد کشش کے ساتھ کھلتا ہے.

رواں سال کا چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا اسپرنگ فیسٹیول کے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد پہلا اسپرنگ فیسٹیول گالا ہے۔ 82 زبانوں میں نشریات سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے، اور چائنا میڈیا گروپ کے“5G+4K/8K+AI”تکنیکی جدت طرازی کے نتائج کو استعمال کرتے ہوئے ، اس گالا کے ذریعے چینی اور غیر ملکی ناظرین کو ” خوش قسمتی اور مسرت” پر مبنی ایک منفرد ثقافتی دعوت پیش کی جائے گی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز

چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی رہنمائی اور چائنا میڈیا گروپ اور بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کی میزبانی میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز، بیجنگ میں یان چھی جھیل انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سکریٹری ین لی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن،پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے وزیر اور پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین سن جون من نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ “”ٹیکنالوجی کی حامل نئی معیاری فلمیں، تنوع میں ہم آہنگی کا مظہر”کی تھیم کے ساتھ ، اس سال ” ٹیمپل آف ہیون” ایوارڈ کے لئے 103 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 1،794 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

فلموں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 18.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اس فیسٹول کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • امریکی وزیر دفاع نے حساس معلومات نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، ملکی میڈیا
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
  • چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز
  • “چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا باضابطہ آغاز
  • آٹھویں آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شریک
  • چین-کمبوڈیا “آہنی دوستی” وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو گی، چینی میڈیا