کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی، جرگے میں پشتون بیلٹ کے مسائل اور پشتونوں کے حقوق پر بات چیت کی گئی۔

 اس جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

جرگے کے مقررین نے پشتون بیلٹ میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون وطن میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہےجس سے علاقے کے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

مقررین نے یہ بھی کہا کہ پشتون علاقوں میں غیر مقامی افراد کو زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں جو مقامی باشندوں کے حقوق کی پامالی کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پشتون علاقوں میں پشتون مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کے منصوبے کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

جرگے کے دوران پشتون بیلٹ میں درپیش سماجی، سیاسی اور اقتصادی مسائل پر کھل کر بات کی گئی اور ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کیلئے روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے. 

وزیرِ اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے. 

نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ  ہیں.

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: موسیٰ خیل میں ہیضہ سے6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
  • کراچی، 4 روزہ پروگرام ’’فاطمہؑ سبیل نجات‘ کا آغاز
  • ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
  •  7 روزہ قومی پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر جاری رہے گی
  • ڈی پی ورلڈ 20کے دستخطی بیلٹس نے کھلاڑیوں میں نئی دوڑ چھیڑ دی
  • وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ
  • وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کیلئے روانہ
  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے دستخطی بیلٹس نے کھلاڑیوں میں نئی دوڑ چھیڑ دی
  • انسانی حقوق کا احترام پاکستان کی قومی ترجیح ہے، اعظم نذیر تارڑ