ہزاروں نہ لاکھوں! شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے۔
جمعے کو بھارتی شہر ممبئی میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئی آئی ایف اے) کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں شاہ رخ خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس ایونٹ میں شاہ رخ خان سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اس دوران ان کی کلائی پر موجود گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔
کنگ خان نے پریس کانفرنس میں جو معمولی نظر آنے والی گھڑی پہن رکھی تھی اس کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سوئٹزرلینڈ کے سب سے مہنگے برانڈ آڈیمارس کی گھڑی پہن رکھی تھی جس کی مالیت ہزاروں نہیں بلکہ پاکستانی روپوں میں کروڑوں روپے ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے جو گھڑی پہن رکھی تھی اس کی مالیت 76 لاکھ 84 ہزار 825 بھارتی روپے جو کہ پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کیلئے شپمنٹ چارجز 13 ہزار بھارتی روپوں سے زائد ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
رپورٹس کے مطابق یہ گھڑی انتہائی قیمتی ہے 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے اور دنیا بھر میں 250 ایسی گھڑیاں ہیں جن میں سے ایک شاہ رخ خان کے پاس ہے۔
مزیدپڑھیں:نرملا سیتارامن کی ساڑھی کا رنگ بجٹ کی شناخت کیسے کرتا ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بلوچستان میں کارروائیاں، غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث ہزاروں ملزمان گرفتار
کوئٹہ:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے بتایا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث میں 3 ہزار 567 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختارنے ایف آئی اے زونل آفس بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے اپنے زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کےخلاف 89 مقدمات درج کیےگئے اور 112 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے45 ہزار 730 امریکی ڈالر اور 190 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی اور 4کروڑ 67 لاکھ پاکستانی روپے بھی برآمد کیےگئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق رواں سال بجلی چوری میں ملوث ملزمان کےخلاف 4771 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور 5کروڑ 67 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکے خلاف 409 مقدمات درج کیے گئے اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 3567 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
بریفنگ کے مطابق رواں سال کے دوران 39 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتارکیا گیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے منظم جرائم کے خلاف بلوچستان زون کی کارکردگی کو سراہا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ کا بھی اعلان کیا اور ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف سخت کارروائی اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور بجلی چوری اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے بلوچستان زون کی عملی کارکردگی کومزید بہتر بنانےکے لیے پلان طلب کرلیا، اس دوران انہوں نے اپنے دورے میں ایف آئی اے کی عمارتوں، دفاتر اور دستیاب سہولیات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور بلوچستان زون میں لاجسٹک سہولیات کی بہتری کےلیے بھی جامع رپورٹ طلب کی۔