اسپیکرآزادکشمیراسمبلی کے قافلے پرشرپسندوں کا حملہ، دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر دیا گیا، چوہدری لطیف اکبر بال بال بچ گئے، جبکہ فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مظفرآباد یونین کونسل چڑکپورہ کے علاقہ ککلیوٹ میں شرپسندوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر پتھرائو کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت سے کچھ لوگوں کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے کی تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے، اس دوران ان کے قافلے پر پتھرائو اور ہوائی فائرنگ کرکے قافلے کا راستہ روک دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف کے قافلے پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی حملے کی مذمت
اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کی چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مذمت کرتے ہوئے قافلہ پر فائرنگ پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر آزاد جموں و کشمیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ چوہدری لطیف اکبر فائرنگ کے واقعہ میں محفوظ رہے۔
مزیدپڑھیں:عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر اسمبلی کے
پڑھیں:
سینیٹ کو ہنگامہ آرائی کا میدان نہیں بننے دیں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ایوان میں نظم و ضبط یقینی بنانے کا اعلان کردیا۔ ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور بے قابو رویے کے خلاف سخت کارروائی کا پیغام دے دیا
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ سینیٹ کو ہنگامہ آرائی کا میدان نہیں بننے دیں گے اور ایوان کا تقدس ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رولنگ پر مکمل عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں پارلیمانی لیڈرز کو خطوط بھی ارسال کیے جا چکے ہیں۔ سیدال خان نے کہا کہ ہنگامہ آرائی، شور شرابہ اور بد نظمی ناقابل برداشت ہے اور اجلاس نظم و ضبط کے مطابق چلایا جائے گا۔
ڈپٹی چیئرمین نے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں غیر ضروری نعرے بازی پر پابندی ہوگی اور بد نظمی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی کارروائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں اور رولنگ پر عمل درآمد کے بعد ایوان کے ماحول میں بہتری متوقع ہے۔