عدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
بری کیے جانے کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل کو کل سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے عدت میں نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار، کیس سے بری، رہائی کے روبکار جاری عدت میں نکاح کیس: ’یہ تو مانیں فراڈ عمران خان کیساتھ ہوا ہے‘، جج کے جملے پر عدالت میں قہقہےاسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان کل سماعت کریں گے۔ خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔
اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عدت میں نکاح کیس
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
— فائل فوٹوکراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔
کراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں...
شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔