جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 افراد شہید اور 44 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بیروت سے لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں میس الجبل میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک لبنانی فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 افراد شہید اور 44 زخمی ہوگئے۔ بیروت سے لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں میس الجبل میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک لبنانی فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ لبنانی شہریوں کی جنوبی لبنان میں بحفاظت واپسی کے لیے ابھی موزوں حالات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے تحت طے شدہ ٹائم لائنز کو پورا نہیں کیا گیا، دونوں فریقین سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق انخلاء کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اسرائیلی فوجی لبنانی سرزمین پر موجود ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں اسرائیلی شہید اور کے مطابق
پڑھیں:
گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا