ملتان ٹیسٹ: پاکستان 254 رنز کے تعاقب میں مشکلات سے دوچار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ملتان: پاکستان ٹیم ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہوگئی۔ 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔
ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز 9 رنز کی برتری کے ساتھ کیا۔ کپتان کریگ بریتھ ویٹ اور میکائیل لوئیس نے اننگز کی شروعات میں 50 رنز جوڑے۔ لوئیس 7 رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ بریتھ ویٹ نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جنہیں نعمان علی نے آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ املاچ نے 35 اور سنکلیئر نے 28 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار اور کاشف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ کامران غلام نے 19 اور بابر اعظم نے 31 رنز بنائے۔
کریز پر سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن کے ساتھ موجود ہیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 178 رنز کی ضرورت ہے، جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان 154 رنز پر ڈھیر ہوگیا تھا۔ 2 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: رنز کی
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا آج ہوگا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا نواں میچ آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان راؤلپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی
پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم جبکہ ملتان سلطانز کی سربراہی محمد رضوان کررہے ہیں۔
اس سے قبل پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دی تھی جبکہ ایونٹ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کو بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 47 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی چیئرمین بننے کی خواہش نہیں، اگر کبھی بنا تو ملک کے لیے بنوں گا، شاہد آفریدی
شائقین کرکٹ راؤلپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ میچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی پی ایس ایل 10 ملتان سلطانز