لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تکریمِ شہدائے مقاومت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقاومت کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا، شہداء مقاومت قرآن کے اس وعدے کی عملی تصویر ہیں جو اپنا عہد نبھا چکے ہیں، ہم پر فرض ہے کہ شہداء کے خون کا قرض چکائیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں، یہ راہ کبھی رکے گی نہیں، کیونکہ شہداء کا خون ہمیشہ بیداری کی علامت ہے، جو اہلِ غزہ کیساتھ ہے، وہ حضرت امام مہدی کا سپاہی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تکریمِ شہدائے مقاومت کانفرنس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام، علامہ سید جواد نقوی کی صدارت میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ’’تکریمِ شہدائے مقاومت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں شہید قاسم سلیمانی، سید حسن نصراللہ، یحییٰ سنوار، اسماعیل ہانیہ اور دیگر شہدائے مقاومت کو شاندار انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مقررین میں پیر سید ہارون علی گیلانی مرکزی امیر ہدیۃ الہادی پاکستان و سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت میاں میر لاہور، مولانا محمد جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب، پروفیسر حافظ عبدالماجد سلفی سربراہ مرکز القدس ٹاؤن شپ لاہور، حافظ ناصر محمود شاگردِ رشید شیخ الاسلام علامہ طاہرالقادری اور ڈاکٹر اصغر مسعودی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران، لاہور شامل تھے۔ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ مقاومت کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا، کیونکہ باطل قوتیں جتنی بھی کوشش کریں، حق کا یہ الٰہی پیغام دبایا نہیں جا سکتا۔ شہداء کا خون محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے، جو نسل در نسل بیداری کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداء مقاومت کی بارگاہ میں خود کو حقیر سمجھتے ہیں، جنہوں نے اپنے لہو سے مقتل کو زینت بخشی اور حق و صداقت کی معراج کو پایا۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہدائے مقاومت کانفرنس کا انعقاد جامعہ عروۃ الوثقی میں تکریم
پڑھیں:
پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
سیمینار کا مقصد علاقے میں جاری امن کی کاوشوں کا جائزہ لینا اور مستقبل میں دیرپا اور مستحکم امن کی بنیاد رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء اہلبیتء کے دفتر میں “ضلع کرم میں مستقل اور پائیدار امن و امان کیسے قائم کیا جائے؟” کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا۔ اس بامقصد اور فکری نشست میں ضلع کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں علماء کرام، اساتذہ، ڈاکٹرز، سماجی کارکنان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل تھے۔ سیمینار کا مقصد علاقے میں جاری امن کی کاوشوں کا جائزہ لینا اور مستقبل میں دیرپا اور مستحکم امن کی بنیاد رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم میں موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور بین المسالک اتحاد کو امن کی بنیاد قرار دیا، جب کہ اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے نوجوان نسل کی فکری رہنمائی اور تعلیمی میدان میں بہتری کو پائیدار امن کے لیے کلیدی عنصر قرار دیا۔
ڈاکٹروں اور دیگر پیشہ ور ماہرین نے معاشرتی فلاح و بہبود، صحت اور نفسیاتی سکون کو بھی ایک محفوظ معاشرے کی تعمیر میں اہم قرار دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سیمینار کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام شعبوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ آئندہ نسلیں ایک پرامن اور خوشحال ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔