رمضان پیکیج حاصل کرنے کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے کے لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیر اعلیٰ نے پیکیج میں شفافیت کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔ اس پیکیج سے مستفید ہونے کے لیے عوام کا لمبی قطاروں میں لگنا قطعی پسند نہیں۔ انہیں عزت اور احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج کے لیے شہریوں کی رجسٹریشن کی جائے اور اس عمل کو 15 فروری تک مکمل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رضا کیلیے عوام کی خدمت کی جائے۔ انتظامیہ اور متعلقہ حکام فرض نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر اپنی خدمات سر انجام دیں۔
اس سے قبل اجلاس میں متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نگہبان رمضان پیکیج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ رجسٹریشن کے لیے گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے جب کہ نگہبان رمضان پیکج کیلیے ہیلپ لائن 080002345 بھی قائم کر دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:موٹر سائیکل کے ہینڈل پر 33 لاکھ روپےسے بھرا شاپر لٹکانے والے شہری کیساتھ کیا ہوا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نگہبان رمضان پیکیج کے لیے
پڑھیں:
پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف۔ پشاور زلمی نے 20اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 147 رنز سکور کئے ۔ بابر اعظم 46،محمد حارث28 اور جوزف نے 24رنز بنائے ۔
حسین طلعت 18،ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بناسکے۔ مچل اوون 5، صائم ایوب 4 اور عبدالصمدنے 2 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔
عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں :’خواتین کو رات 10 بجے کے بعد کام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا‘