موٹر سائیکل کے ہینڈل پر 33 لاکھ روپےسے بھرا شاپر لٹکانے والے شہری کیساتھ کیا ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور(ویبڈیسک)مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے24 گھنٹوں میں 33 لاکھ کی رقم برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق شہری عدنان مارکیٹ میں اپنا سونا فروخت کر کے گھر جا رہا تھا،شہری نے 33 لاکھ سے بھرا شاپر موٹر سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ لٹکا دیا۔کچھ دیر سفر کے دوران دیکھا کہ پیسوں سے بھرا شاپر غائب ہے۔
پولیس نے بتایا کہ شہری نے فوری 15 پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کر لی،مستی گیٹ پولیس نے فوری ریسپانس کرتے کارروائی کا آغاز کیاچند گھنٹوں کی کاوش سے پیسوں والے شاپر اٹھانے والے شہری کی شناخت ہو گئی۔
مستی گیٹ پولیس نے احسن اقدام اٹھاتے شہری سے رابطہ کیا اور تھانہ لے آئی۔شہری عدنان نے زندگی کی جمع پونجی واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ،دعائیں دیں۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں کیا؟ بڑی خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
جامشورو(نیوز ڈیسک)جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کےقریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا ،حادثے میں 16 مسافر جاں بحق اور25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان اور جامشورو کے سنگم پر واقع ٹونک چیک پولیس پوسٹ پر پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد بدین جانے والے بھیل برادری کے 40 سے زائد افراد ٹرک میں سوار ہوکر واپس آرہے تھے کہ ٹرک کھائی میں جا گرا۔
ٹرک میں موجود گندم کی بوریاں بھی گر گئیں، حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس میں خواتین بچے شامل ہیں جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
تھانہ بولا خان ٹونک اسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا جہاں کئی افراد بروقت طبی سہولت نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئے جس کے بعد زخمی ہونے والے 5 بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا جہاں 4 بچے علاج کے دوران انتقال کر گئے۔
جائےحادثہ دشوار ترین ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتال پہنچنےمیں 4 سے 5 گھنٹے لگ رہے ہیں۔