بالی ووڈ اداکارہ تریپتی ڈمری، جنہوں نے فلم "اینمل" میں اپنے کردار سے زبردست مقبولیت حاصل کی، انہوں نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ اپنی کرداروں کے انتخاب پر شرمندہ نہیں ہیں۔ 

انہوں نے اپنے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کردار کو دل سے ادا کرتی ہیں اور کسی بھی قسم کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوتیں۔

فوربز انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں تریپتی نے کہا، ’’میں ہر کردار کو 100 فیصد دینا چاہتی ہوں۔ اگر کہانی اور کردار دلچسپ لگے تو میں اپنی پوری محنت جھونک دیتی ہوں۔ ہر کسی کو خوش نہیں کیا جا سکتا، کچھ لوگ آپ کو پسند کریں گے اور کچھ نہیں۔ لیکن آپ کو دل کی بات ماننی چاہیے اور وہی کرنا چاہیے جو آپ کو صحیح لگے۔‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جان بوجھ کر اپنے ’’زیادہ جنسی امیج‘‘ سے دور ہو رہی ہیں، تو تریپتی نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ’’میں وقت کے ساتھ بہہ رہی ہوں۔ میرا مقصد مختلف کردار نبھانا ہے کیونکہ میں سیٹ پر جا کر بوریت محسوس نہیں کرنا چاہتی۔ میں ایسے کردار چاہتی ہوں جو مجھے چیلنج دیں اور پھر میں ان چیلنجز کو مکمل کروں۔‘‘

فلم "اینمل" میں اپنے کردار زویا کے بارے میں بات کرتے ہوئے تریپتی نے کہا کہ یہ کردار انہوں نے اس لیے قبول کیا کیونکہ وہ کچھ نیا آزمانا چاہتی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راجکمار راؤ کے ساتھ "وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو" میں ودیا کا کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک اور منفرد تجربہ تھا۔

حالیہ افواہوں کے مطابق، تریپتی کو فلم "عاشقی 3" سے کارتک آریان کے ساتھ اس بنیاد پر نکالا گیا کہ ان کا امیج ’’زیادہ بے باک‘‘ ہے۔ تاہم، ہدایتکار انوراگ باسو نے ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا، ’’یہ سچ نہیں ہے اور تریپتی بھی یہ بات جانتی ہیں۔‘‘

اس وقت تریپتی وشال بھاردواج کی فلم "ارجن اوسٹارا" پر کام کر رہی ہیں، جس میں شاہد کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ کرن جوہر کی فلم "دھڑک 2" کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی، جس میں ان کے ساتھ سدھانت چترویدی نظر آئیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ

 

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، عوام کے لیے وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ’اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی‘، خوشبو خان اس فیلڈ میں پھر کیسے آئیں؟
  • گندم اور کینالز کو ساتھ نہ ملائیں، ن لیگ معاملے سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، سعید غنی
  • تنظیم نو کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
  • عورتیں جو جینا چاہتی تھیں
  • پیپلز پارٹی کھیل بگاڑنا چاہتی ہے؟
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ
  • فواد خان پُر کشش شخصیت اور فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں، وانی کپور
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا